Book Name:Ala Hazrat Ka Andaz e Safar

اے امامِ اہلسنت ، نائِبِ شاہِ اُمَم                      کیجئے ہم پر بھی سایہ اے امام احمدرضا

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ

اے عاشقانِ رسول! فیضانِ اعلیٰ حضرت پانے ، عِلْم وعمل کا جذبہ جگانے ، نیک بننے اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دِینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : مدنی قافلہ۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے تحت ہزاروں ، لاکھوں عاشقانِ رسول  صحابۂ کرام و اولیائے کرام کے طریقے پر چلتے ہوئے 3 دِن ، 12 دِن ، ایک ماہ اَور 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سَفَر کرتے ہی رہتے ہیں ، آ پ بھی کوشش کر کے ہر ماہ کم از کم 3 دِن کے مدنی قافلے کا مُسَافِر بننے کا مَعْمُول بنا لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس کی بےشُمار برکتیں دیکھنے کو ملیں گی۔ آئیے! ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں۔ چنانچہ    

بگڑے کردارکا مالِک کیسے سُدھرا

فیصل آباد میں مقیم  ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں بگڑے ہوئے کردار کا مالک تھا ، جھوٹ ، غیبت ، چغلی جیسے گناہ میری نوکِ زبان پر رہتے اور بدنگاہی کرنا میرے روز کے معمولات میں شامل تھا۔ میں لوگوں سے خواہ مخواہ جھگڑا مول لیتا تھا۔ ہر نئے فیشن کو اپنانا میرا وطیرہ تھا۔ نمازوں سےاس قدر دوری تھی کہ مجھے معلوم نہ تھا کہ کس نماز میں کتنی رکعتیں ہوتی ہیں۔ آخر کار عصیاں کے دن ختم ہوئے ، رحمت کا در کھلااور میری قسمت یوں چمکی کہ میری ملاقات