Book Name:Ala Hazrat Ka Andaz e Safar

ترغیب دینا ، یہ ضرور مَکَّاری و دھوکہ دہی ہے اور حدیثِ پاک میں ہے : مَنْ غَشَّنَا فَلَیْسَ مِنَّا  جو ہمیں دھوکا دے وہ ہم میں سے نہیں۔

اللہ پاک ہمیں اَوْلیائے کرام کی سچی محبت نصیب فرمائے ، مزاراتِ اَوْلیاء پر بااَدب حاضِری کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔  

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول! آج ہم نے راہِ خُدا میں رِضائے الٰہی کے لئے سَفَر کرنے کے چند فوائد سُنے ، سرکارِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا اندازِ سَفَر کیا تھا؟ اس تعلق سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سیرتِ مبارکہ کے چند پہلو سننے کی سَعَادت حاصِل کی ، مثلاً سرکارِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سَفَر میں بھی نماز کا پُورا پُورا اِہتمام فرماتے ، ہمیشہ باجماعت نماز ادا کیا کرتے ، اَور تَو اَور سَفَر میں بھی اَوْراد ووَظائِف پابندی کے ساتھ پڑھا کرتے ، سَفَر کی دُعائیں پڑھتے ، کوئی مشکل پیش آتی تو اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا کرتے ، سرکارِ عالی وقار ، مدینے کے تاجدار صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں استغاثہ پیش کرتے ، اَوْلیائے کرام بالخصوص سرکار غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی بارگاہ سے مدد طلب کرتے اور راستے میں اَوْلیائے کرام کے مزارات آتے تو وہاں بھی خصوصیت کے ساتھ تشریف لے جایا کرتے تھے۔ سَفَر کی مزید سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی 2 کتابیں “ سنتیں اور آداب “ اور “ بہارِ شریعت حِصَّہ 16 “ کا مُطَالعہ کیجئے۔  اللہ پاک ہم سب کو فیضانِ اعلیٰ حضرت نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔  

خشر تک جاری رہے گا فیض مُرْشِد آپ کا           فیض کا دریا بہایا اے امام احمد رضا