Tazkira e Imam e Azam

Book Name:Tazkira e Imam e Azam

حضرت بلال رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے مزار مُبارک پر حاضری دی ، البتہ اس میں شرعی تقا ضوں کا  لحاظ رکھنا ضروری ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا! نیک سیرت اور مومنِ صالح کو رَسُولُ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت ہوتی ہے اور آپ خواب میں تعلیم بھی فرماتے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا !خواب میں دیکھے جانے والے معاملات کی تعبیر کچھ اور ہوتی ہے جیسا کہ داتا صاحب  رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ  نےخواب میں رسولِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی گود میں امام اعظم  رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کو دیکھنےکی تعبیر آپ کےشریعت پر قائم و دائم  رہنا اور غلطی سے محفوظ ہونا مراد لی۔ اس سے بخوبی معلوم ہوتا ہےکہ امامِ اعظم  رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ  کامقام و مرتبہ بہت بلند ہے۔ آئیے! آپ کا مختصر تعارف سنتے ہیں ، چُنانچہ

امامِ اعظم کی سیرت و تعارف

* حضرت امامِ اعظم ابو حنیفہ کا نامِ نامی “ نُعمان “ ، والِدِ گرامی کا نام “ ثابِت “ اور کُنْیَت “ ابو حنیفہ “ ہے۔ * آپ 70ہجری میں عراق کے مشہور شہر ’’کُوفہ “ میں پیدا ہوئے اور 80 سال کی عمر میں 2 شعبانُ الْمُعظَّم 150 ہجری میں وفات پائی۔ * آج بھی بغدادشریف میں آپ کامزارمُبارک ہے۔ ([1])علامہ شُعیب حَرِیْفِیشرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہامامِ اعظمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہکےبارے میں فرماتے ہیں : * امامِ اعظم کی ولادت باسعادت صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کےمُبارک دَور میں ہوئی اور تابعین کےدور میں آپ عظیم مُفتی بن گئے ۔ * آپ خوبصورت چہرے ، ستھرے کپڑوں ، اچھی خوشبو استعمال کرنے ، بہت کَرَم اور اپنے بھائیوں کی مددفرمانے والے تھے۔ * آپ بہت بڑے عابد و زاہد ، اللہ پاک کی


 

 



[1]  اشکوں کی برسات ، ص ۲