Book Name:Tazkira e Imam e Azam
سنتیں اور آداب سنتے ہیں ، چنانچہ
* دومسلمانوں کا ملاقات کے وقت سلام کرکے دونوں ہاتھ ملانا سُنّت ہے ، * رُخصت ہوتے وَقت بھی سلام کیجئےاورہاتھ بھی ملا سکتےہیں* نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ارشاد ہے : جب دو مسلمان ملاقات کرتےہوئے دونوں ہاتھ ملاتے ہیں اور ایک دوسرے سے خیریت پوچھتےہیں تو اللہ پاک ان کے درمیان سو(100)رحمتیں نازل فرماتا ہے ، جن میں سے ننانوے(99) رحمتیں زیادہ اچھے طریقے سے ملنے والے اور اچھےطریقےسےاپنےبھائی سےخیریت پوچھنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔ (معْجَم اوْسَط ، ۵ / ۳۸۰ ، حدیث : ۷۶۷۲)* جب دو دو ست آپس میں ملتے ہیں اور دونوں ہاتھ ملاتے ہیں اورنبی( صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ )پردُرُودِ پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلےدونوں کےاگلےپچھلےگناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ (شُعَبُ الْاِیْمَان ، ۶ / ۴۷۱ ، حدیث : ۸۹۴۴)
( اعلان : )
ہاتھ ملانے کی بقیہ سنتیں و آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے ، لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے