Tazkira e Imam e Azam

Book Name:Tazkira e Imam e Azam

میں نے کبھی ان کو دشمن کی غیبت کرتے ہوئے بھی نہیں سُنا۔ حضرت سفیان ثوری  رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ  نے ارشاد فرمایا : اللہ پاک کی قسم!ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اس مُعاملے میں بہت سمجھ دار ہیں ، کسی ایسی چیز کو اپنی نیکیوں پر مُسَلّط نہیں کرتے جس کی وجہ سے نیکیاں ضائع ہوجائیں۔ ([1])

نیک عمل نمبر38 کی ترغیب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا!امامِ اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ زبان کی حفاظت کا خوب اہتمام فرمایا کرتے تھے ، اگر آپ کو معلوم بھی ہوجاتا کہ فلاں میری بُرائیاں کرتا ہے تب بھی آپ اُسے کچھ نہ کہتے بلکہ اس کی غیر موجودگی میں بھی اس کے بارے میں کوئی ایسی ویسی بات نہ کرتے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ یہی سوچ ہمیں امیرِ اہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  عطا فرماتے ہیں کہ ہم اپنی زبان کو دوسروں کی غیبت و چغلی سے بچائیں ، چنانچہ آپ کے عطا کردہ “ 72 نیک اعمال “ نامی رسالے میں موجود نیک عمل نمبر38ہے : “ کیا آج آپ جھوٹ بولنے ، غیبت و چغلی کرنے / سُننے سے بچے؟ “

شعبۂ عُشر

                             اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجانا بھی غیبتوں اور بدگمانیوں جیسے  بُری عادات سے جان چھڑانے کا بہترین


 

 



[1] الخیرات الحسان ، ص ۵۶