Book Name:Tazkira e Imam e Azam
ذریعہ ہے ، لہٰذا آپ بھی اس ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 80 شعبہ جات میں دِین کی خدمت کر رہی ہے۔ انہی میں سے ایک “ شعبۂ عشر “ بھی ہے۔ عُشْر درحقیقت زمین کی زکوٰۃ ہے۔ زمین میں جو فصلیں وغیرہ ہوتی ہیں ، اُس کا دَسواں(1 / 10)حِصہ اور بعض اوقات بیسواں(1 / 20)حصّہ پیداوار کی زکوٰۃ فرض ہوتی ہے ، لہٰذا عُشْر کے دنوں میں ہفتہ وار اور دیگر سُنّتوں بھرے اجتماعات میں راہِ خدا میں خَرْچ کرنے کے فضائل بیان کر کے دعوتِ اسلامی کو عُشْر دینے اور جمع کرنے کی ترغیب دِلائی جاتی ہے۔ اس شعبے کے ذِمہ داران ، عُشر کی وصولی کے لیے وقتاً فوقتاً کسانوں ، زمینداروں ، باغات کے مالکان وغیرہ سے رابطہ کرتے رہتے ہیں ، “ کسان اجتماعات “ کا بھی اِنعقاد کیا جاتا ہے ، رِسالہ “ عُشر کے احکام “ تقسیم کرکے عُشر دینے کا ذہن دِیا جاتا ہے۔ بالخصوص زمینداروں کو چاہیے کہ عشر کے بارے میں معلومات کیلئے مکتبۃُالمدینہ کے رسالے “ عُشر کے اَحکام “ اور “ چندہ کرنے کی شرعی اِحتیاطیں “ کا لازمی مطالعہ کریں اور شریعت کےمطابق اپنی فصلوں کی زکوٰۃ نکالنے کے بارے میں دارُ الافتاء اہلِ سُنّت سے ضرور رہنمائی حاصل کریں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ہاتھ ملانے کی سُنّتیں اور آداب
اے عاشقانِ رسول!آئیے!امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطارقادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے “ 101مَدَنی پھول “ سے ہاتھ ملانے کی