Tazkira e Imam e Azam

Book Name:Tazkira e Imam e Azam

بھی اِسی طرح گزراکہ دن بھر علمِ دین سکھاتے رہے اور رات کو رَبّ کریم کی بارگاہ میں نوافل ادا کرتے رہے۔ میں بے حد مُتأ ثِر ہوا اور میں نے فیصلہ کرلیا کہ عمر بھر ان کی خدمت میں رہوں گا۔ چُنانچہ  میں نے ان کی مسجِد ہی میں مستقل قِیام اختِیارکرلیا۔ آپ فرماتے ہیں : میں نے امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو دن میں کبھی بےروزہ اور رات کوکبھی عبادت و نوافِل سے غافِل نہیں دیکھا۔ البتّہ ظہر سے پہلےآپ تھوڑا سا آرام فرما لیا کرتے تھے۔ حضرت مِسْعَر رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ حضرت امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ سے اتنا متأثِّر ہوئے کہ بقیہ ساری عمر آپ کی بارگاہ میں گزار دی حتّٰی کہ حضرت ابنِ ابی مُعاذ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : حضرت مِسْعَر بِن کِدامرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی وفات حضرت امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی مسجِد میں سجدے کی حالت میں ہوئی۔ ([1])

امامِ اعظم کےمعمولاتِ عبادت

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یہ حضرت مِسْعَر بن کِدام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ تھے جنہوں نے امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی عبادت کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا۔ آئیے! اب آپ کی عبادت کے بارے میں دیگر 5 بُزرگانِ دین کے اقوال سنتےہیں ، چنانچہ

1۔   حضرت حَفْص بن عبدالرحمن رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتےہیں : حضرت امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ  30  سال تک ساری رات ایک رکعت میں قرآنِ کریم کی تلاوت فرماتےرہے۔

2۔   حضرت اسدبن عَمرو رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتےہیں : حضرت امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے 40 سال تک عشا کے وضو سے نمازِ فجر پڑھی۔ جس جگہ آپ کی وفات ہوئی اس


 

 



[1]مناقب الامام الاعظم ابی حنیفۃ للموفق ، ۱ / ۲۳۰تا۲۳۱-الخیرات الحسان ، ص ۵۱