Tazkira e Imam e Azam

Book Name:Tazkira e Imam e Azam

مقام پر آپ نے سات ہزار (7000) مرتبہ قرآنِ کریم ختم کیا تھا ۔

3۔   ایک بارحضرت عبدُ اللہ بن مبارکرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہکے سامنے حضرت  امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ پر کسی نے اعتراض کیا تو آپ نے فرمایا : کیا تم ایسے شخص پر اعتراض کرتے ہو جس نے پینتالیس(45)سال تک پانچوں نمازیں ایک ہی وضو سےادا کیں اور وہ ایک رکعت میں پورا قرآنِ کریم ختم کرلیتے تھے۔ پھر فرمایا : مجھے فِقْہ کا جس قدر علم حاصل ہے ، میں نے وہ سارا علم امامِ اعظم ہی سے سیکھا ہے۔

4۔   حضرت امام ابو یوسفرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتےہیں : حضرت امامِ اعظمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ہر روزدن اور رات میں ایک ایک ختمِ قرآن کیا کرتے تھے اور ماہِ رمضان میں عید کے دن تک 62 مرتبہ قرآنِ کریم ختم کیاکرتےتھے۔ (روزانہ دن میں ایک ، رات میں ایک ، سارے ماہ کی تراویح میں ایک اورعید کے دن ایک)([1])

5۔   حضرت خارجہ بن مُصْعَب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : کعبہ شریف  کے اندر چار بُزرگوں نے قرآنِ کریم کا ختم کیا ہے۔ (1) اَمِیْرُالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ(2)حضرت تمیم داری رَضِیَ اللہُ عَنْہُ(3)حضرت سعید بن جُبیر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اور (4)  حضرت امامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے۔ ([2])

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آپ نےسُنا کہ ہمارےامامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی عبادت ، تلاوت اور روزوں کا کیا حال تھا ، آپ نے علمِ دین کی خدمت اور  اللہ پاک کی عبادت کے لئے اپنے تمام کےتمام اوقات کس طرح وَقْف کر رکھے


 

 



[1] الخیرات الحسان ، ص ۵۰

[2] مناقب الامام الاعظم ابی حنیفۃ للموفق ، ۱ / ۲۳۷