Book Name:Tazkira e Imam e Azam
بےشمار اولیائے کرامرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِم نے آپ کےمسلک کےمطابق زندگی گزاری ، علم و فن کے بے شمار ماہرین علمائے کرام نےآپ کے اصول اورقواعد کے مطابق مسائل کی تشرىح کى اورشرعی مسائل میں آپ ہی کی تقلید فرمائی۔ آئیے!آپ کی ذہانت اور علمی صلاحیت کےبارے میں تین (3)ایمان افروز واقعات سنتے ہیں ، چُنانچہ
(1)ایک شخص نےقسم کھائی : کبھی انڈہ (Egg)نہیں کھاؤں گا ، کچھ عرصے بعد اُسی شخص نے ایک اور قسم کھائی کے فلاں کی آستین (Sleeve) میں جو چیز ہے وہ ضرور کھاؤں گا ، دیکھا تو اس کی آستین میں انڈہ تھا ، اب اس شخص کے لئے یہ مشکل کھڑی ہوگئی کہ انڈہ کھالے تو پہلی قسم ٹوٹ جائیگی اور نہ کھائے تو دوسری قسم ٹوٹ جائے گی۔ بڑا پریشان ہوا اورحضرت امامِ اعظمرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی بارگاہ میں حاضر ہو کر مسئلہ عرض کیا : حضرت امامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے فرمایا : پریشان ہونےکی ضرورت نہیں ، اس انڈے کو مرغی کے نیچےچھوڑ دیا جائے جب چوزہ نکلے تو اسے بھون کر یا پکا کر کھالو ، تمہاری کوئی بھی قسم نہیں ٹوٹے گی۔ ([1])
(2)ایک مرتبہ حضرت امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے پڑوسی کا مور (Peacock) چوری ہو گیا وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس بارے میں بتایا۔ آپ نےفرمایا : تم خاموش رہنا۔ جب آپ مسجد تشریف لے گئے اور لوگ نماز کے لئے جمع ہوگئے تو ارشاد فرمایا : کیا اُس شخص کو شرم نہیں آتی جو اپنے پڑوسیوں کا مور چُراکراس