Book Name:Tazkira e Imam e Azam
دُعائے رحمت کی اور کہا : وہ اپنی عقل کی آنکھوں سےوہ کچھ دیکھتے تھے جو دوسرے لوگ اپنےسر کی آنکھوں سے بھی نہیں دیکھ سکتےتھے۔
3۔ حضرت علی بن عاصمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے فرمایا : اگر حضرت امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی عقل کا آدھے اہلِ زمین کی عقل سے مقابلہ کیا جائے تو آپ کی عقل غالب آجائے گی۔
4۔ امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نےتو یہاں تک ارشادفرمایا : حضرت امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ سے زیادہ عقلمند تو کسی ماں نے پیدا ہی نہیں کیا۔ ([1])
5۔ حضرت امام جلالُ الدّین سُیُوطیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : یہ جو حدیثِ پاک ہے : لَوْ کَانَ الْعِلْمُ بِالثُّـرَ یَّـا لَتَـنَاوَلَہُ رِجَالٌ مِّنْ اَبْنَاءِ فَارَسَ یعنی اگر علم ثُرىا ستارے کے پاس بھى ہوگا تو فارس کا ایک فرد اس کو ضرور حاصل کرلے گا۔ فرماتے ہیں : اس حدیثِ پاک کے مِصْدَاق یقیناً امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ ہی ہىں۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے سُنا کہ وقت کےبڑے بڑےعلما ، امام ، مفتی اور بادشاہ ہمارے امامِ اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی علمی شان و شوکت اور آپ کی زبردست ذہنی صلاحیت کو بیان کر رہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ حضرت امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے فقہِ اسلامى کےجو اصول اورقوانىن ترتیب دئیے اسے علمائے کرام کی اکثرىت نے نہ صرف قبول کىا بلکہ فقہِ حنفى پر عمل کرنے کو اپنی سعادت سمجھا ،