Tazkira e Imam e Azam

Book Name:Tazkira e Imam e Azam

نیکی  اور ثوابِ جاریہ ہے مگر اس کے باوجود آپ کس قدر کثرت سے تلاوتِ قرآن  اور نفل نمازوں کا اہتمام کیاکرتے تھے۔

                             ہمیں بھی چاہئےکہ ہم حضرت امامِ اعظم  رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ  کےنقشِ قدم پر چلتے ہوئے پانچوں نمازیں وقت پرادا کریں ، * اپنے گھر والوں اور دوستوں وغیرہ کوبھی نماز پڑھنےکی ترغیب دیں ، * راتوں کو اُٹھ کر اللہ پاک کو یاد کریں ، * اس کی یاد میں آہیں بھرنے والی بن جائیں ، * کثرت سے اللہ پاک کا ذکر کریں ، * اللہ پاک کی محبت  میں اس کی عبادت کریں ، * اللہ پاک کو راضی کرنے کی کوشش کریں ، * اپنی خطاؤں پر آنسو بہائیں ، * جنّت میں داخلےکی دُعا اور دوزخ کےعذاب سے پناہ مانگیں۔ * تلاوتِ قرآن کریں ، * اس کے معنیٰ و مفہوم کو سمجھیں۔ * اس کے نُور سے اپنے دل کو  روشن کریں ، * جنت کی نعمتوں کے ذکر پر اللہ پاک سےاس کے حاصل کرنےکی دُعا مانگیں ، * عذابِ جہنم کی وعیدیں پڑھ ، سن کر ان سے پناہ طلب کریں ، * اللہ پاک نے جن کاموں کا حکم دیا ان پرعمل کریں اور جن سے منع فرمایا ان سے بچیں۔ اے کاش!ہمیں بھی اللہ والوں کے خوفِ خدا اور عبادت و ریاضت سے کچھ حصہ نصیب ہوجائے ۔

 اٰمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

امامِ اعظم کا زُہد و تقویٰ

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم حضرت امامِ اعظم  رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ  کی سیرت کے بارے میں سُن رہے تھے۔ آپ کی سیرت کاایک بہت پہلو خوفِ خدا