Book Name:Tazkira e Imam e Azam
بات پر بڑا حىران بھی تھا کہ ىہ عمر رسىدہ شخص کون ہے؟ غیب جاننے والے پیارے آقا ، مدینےوالےمصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مىری حیرانگی کی کیفیت جان گئےاور مجھے مُخاطَب کرکےفرماىا : ىہ ابُوحنیفہ ہیں اور تمہارے اِمام ہىں۔
داتا صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اپنا یہ خواب بیان کرنے کے بعدفرماتے ہیں : اس سے مجھے معلوم ہوگیا کہ امامِ اعظم ابوحنىفہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کا شمار ان لوگوں مىں ہوتا ہے جن کے اَوصاف ، شریعت کے قائم رہنے والے اَحْکام کى طرح قائم ہىں ، ىہى وجہ ہےکہ نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان سے اس قدر محبت فرماتے ہىں۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اِس حکایت سے جہاں ہمیں اِمامِ اعظمرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی عظمت وشان معلوم ہوئی ، وہیں یہ بھی معلوم ہوا!ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اللہ پاک کی عطا سے دلوں کے حالات سے بھی باخبر ہیں ، جبھی تو خواب میں داتا گنج بخش رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے دِل میں پیدا ہونے والے سُوال کا جواب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : “ یہ ابُوحنیفہ ہیں اور یہ تمہارے اِمام ہیں “ یہ تو خواب تھا ، آپ نے تو اللہ پاک کی عطا سےاپنی حَیاتِ ظاہری میں بھی کئی مرتبہ غیب کی خبریں اِرشاد فرمائیں۔
اس حکایت سے یہ بھی معلوم ہوا ! بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہم کے مزار (Shrine) پر حاضری دینا ہمارے بزرگانِ دین کا طریقہ ہے جیسا کہ داتا صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے