Book Name:Meraj K Mojzaat 27 Rajab 1442

نمازیں فرض فرمائی تھیں ۔ جب میں مُوسیٰ ( عَلَیْہِ السَّلام ) کے پاس لَوٹ کر آیا تو مُوسیٰ ( عَلَیْہِ السَّلام )نے دریافت کیا کہ اللہ پاک نے آپ ( صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی اُمَّت پر کیا فَرض کیا ہے؟ میں نے اُنہیں بتایا کہ اللہ پاک نے مجھ پر 50نمازیں فرض کی ہیں۔ تو آپ کہنے لگے : اپنے ربّ کے پاس لوٹ کر جائیے ، آپ( صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی اُمَّت اِتنی طاقت نہیں رکھتی۔ میں لوٹ کر اللہ پاک کے پاس گیا ، اِن (یعنی50) سے کچھ حصہ کم کردیا گیا۔ جب پھر مُوسیٰ ( عَلَیْہِ السَّلام ) کے پاس لوٹ کر آیا ، تو اُنہوں نے مجھے پھر لوٹا دیا۔ اللہ پاک نے فرمایا : اچھا 5 ہیں اور پچاس 50 کے قائم مقام ہیں کیونکہ ہمارے قول میں تبدیلی نہیں ہوتی۔ میں مُوسیٰ ( عَلَیْہِ السَّلام )کے پاس لوٹ کر آیا۔ اُنہوں نے کہا : پھر اللہ پاک کے پاس لوٹ جائیے ۔ میں نے جواب دیا مجھے تواپنے ربّ سے شَرم محسوس ہونے لگی ہے۔ ([1])

حضرت سیِّدُنا اَنس  رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  نے فرمایا : سرورِ کائنات  صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  پر معراج کی رات پچاس نمازیں فرض کی گئیں ، پھر کم کی گئیں ، یہاں تک کہ پانچ رہ گئیں ، پھر آواز دی گئی : اے محبوب( صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )! ہماری بات نہیں بدلتی اور آپ ( صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کے لئے اِن پانچ کے بدلے میں پچاس کا ثواب ہے۔ ([2])

اے عاشقانِ رسول !دیکھا آپ نے!حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللہ  عَلَیْہِ السَّلام  نے اپنی وفاتِ ظاہری کے ڈھائی ہزار برس بعد اُمتِ مصطَفٰے کی یہ مدد فرمائی کہ شبِ معراج میں پچاس نَمازوں کے بجائے پانچ کرا دیں ۔ اللہ پاک جانتا تھاکہ نمازیں پانچ رہیں گی مگر پچاس مقرر فرماکر پھر 2 پیاروں کے ذَریعے سے پانچ مقرر فرمائیں ۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ


 

 



[1]...ابن ماجہ ، کتاب اِقامَۃُ الصَّلاۃ ، صفحہ : 226 ، حدیث : 1399۔

[2]...ترمذی ، ابواب الصلاۃ ، صفحہ : 70 ، حدیث : 213۔