Book Name:Meraj K Mojzaat 27 Rajab 1442

جولوگ شیطان کے وَسوَسوں میں آ کر انتقال کر جانے والوں کی مدد اور تعاون کا انکار کر دیتے ہیں وہ بھی 50 نہیں پانچ نمازیں ہی پڑھتے ہیں حالانکہ پانچ نمازوں کے تقرر(یعنی مقرر(Fix) کئے جانے)میں یقینی طورپر غیرُاللہ (یعنی اللہ کے سِوا)کی اور وہ بھی انتقال کے بعد کی جانے والی مدد شامل ہے۔

جنت میں نَرْم نَرْم بچھونوں کے تخت پر           آرام سے بٹھائے گی اے بھائیو! نماز

دربارِ مصطفےٰ میں تمہیں لے کے جائے گی      خالِقْ سے بخشوائے گی اے بھائیو! نماز

پڑھ کر نماز ساتھ لو سامانِ آخرت                      محشر میں کام آئے گی اے بھائیو! نماز

پیارے اسلامی بھائیو!معراج کی رات اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  ہم گناہگاروں کو نہیں بُھولے ، کتنی پیاری  بات کہی خلیفۂ اعلیٰ حضرت مداح ُالحبیب مولانا محمد جمیل الرحمن رضوی  رحمۃ اللہ علیہ  نے!

لو عاصیو! وہ تم کو وہاں پر بھی نہ بھُولے

کاٹا گیا عصیاں کا سیاہا شبِ مِعْرَاج

اے مومنو! مُثْردَہ  کہ وہ اللہ سے لائے

بخشائش اُمَّت کا قبالہ شبِ مِعْرَاج

بھیجوں گا میں اُمَّت کو تری خُلْد میں پہلے

حق   نے   کیا   محبوب   سے   وعدہ   شبِ   مِعْرَاج([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...قبالۂ بخشش ، صفحہ : 126۔