Book Name:Safai Ki Ahamiyyat

کولڈ ڈرنک اور آئسکریم وغیرہ معدے میں اُنْڈیلتے رہنے والوں کا شوگر سے بچنا بہت مشکل ہے لہٰذا زیادہ میٹھا کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے اور روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ پیدل چلنے کی عادت رکھنا بھی شوگر اور دوسرے کئی مہلک اَمراض سے تحفظ کا ذریعہ ہے۔ وہ لوگ جو بیٹھ کر لکھنے پڑھنے یا دفتری کام کاج کرنے ، پیدل چلنے کے بجائے صِرْف اسکوٹر یا کار وغیرہ میں سفر کرنے کے عادی ہوتے ہیں تو وہ بہت جلد شوگر اور دیگر مہلک اَمراض کا شکار ہوسکتے ہیں  لہٰذا پرہیز کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش کی عادت ہو  تو اُمید ہے کافی بہتری ہوگی۔ ( مَدَنی مذاکرہ ، کیسٹ نمبر  ۳۸)* ہمارے معاشرے میں سگریٹ ، پان ، گٹکا اور دیگر کئی صحت کو پہنچانے والی  چیزوں کی کثرت ہے۔ نادان لوگ ان چیزوں پر ماہانہ ہزاروں روپے خرچ کرتے اور نتیجے میں کینسر جیسے تکلیف دینے والے اَمراض کو گلے لگالیتے ہیں۔ ایک ڈاکٹر کے بیان کے مطابق گردے میں 80 فیصد پتھری چھالیا کے سبب ہوتی ہے  ۔ مَعَاذَ اللہ گردہ ناکارہ ہوجانا یا اس میں کینسر ہوجانا بھی پان گٹکے کے کثرتِ استعمال کے نقصانات میں سے ہے۔ ( مَدَنی مذاکرہ ، کیسٹ نمبر ۹۷)* رات دیر تک جاگنا  صحت کے لئے  نقصان دہ ہوسکتا  ہے کہ  دنیا کا اُصول “ دن کام اور رات آرام “ کا ہے ، جب اِس اُصول کو توڑیں گے تو صحت برباد ہو گی اور نیندکم ہونے کے سبب نفسیاتی اَمراض کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ (مَدَنی مذاکرہ ، کیسٹ نمبر ۲۳ ماخوذاً)* بلغم اور زُکام کے علاج کے سلسلے میں  جو فائدہ کشمش نے دیا کسی اور دوا نے   نہیں   دیا۔ (مَدَنی مذاکرہ  : کیسٹ نمبر۱۲۴ ، گلدستۂ دُرود و سلام ، ص ۵۵۲)* خلاف ِمعمول نیند کا آنا جگر کی کمزوری پر دال(دلالت کرتا)ہے اور اس کا علاج یہ ہے کہ لیموں  والے پانی میں  شہد کا ایک چمچ نہارمُنہ استعمال کریں اِنْ شَآءَ اللہ فائدہ ہوگا۔ (مَدَنی