Book Name:Ghous e Aazam As A Mufti e Aazam

کئی ملکوں سے تقریباً 17ہزار209طلبہ و طالبات پڑھ رہے ہیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!اس وقت ملک و بیرونِ ملک بچوں اوربچیوں کےتقریباً 4201 (4ہزار201)مدارس المدینہ قائم ہیں ، جن میں تقریباً1 لاکھ 96 ہزار348بچے اور بچیاں حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اب تک کم و بیش3لاکھ59 ہزار569 بچے اوربچیاں حفظِ قرآن   کرنے اورناظرہ قرآنِ کریم پڑھنے کی سعادت پاچکے ہیں۔

آئیے! آج ہم یہ نِیَّت  کرتے ہیں کہ ہم  خود بھی دُرست قرآن کریم پڑھنا سیکھیں گے ، اپنے گھر کے تمام اَفراد کوبھی درست قرآن ِ کریم پڑھنا سکھائیں  گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ ۔ آئیے!اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا کرتے ہیں!

عطا ہو شوق مولیٰ مدرَسے میں آنے جانے کا                                     خدایا ذَوق دے قراٰن پڑھنے کا ، پڑھانے کا

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

100 فقہاء  كرام کے سوال جواب

عظیم محدث ، برِّصغیر میں حدیث شریف کو عام کرنے والے  شیخ عبدالحق مُحَدِّثِ دہلوی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے  لکھا ہے : حضرت مُفرَّج شَیبانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے  ہیں کہ جب  حضرت سَیِّدُنا شیخ عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہمشہور ہوگئے توبغداد کے ذہین  ترین 100 فقہائے  کرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ نے کچھ اس طرح منصوبہ بنایا کہ ان میں سے ہرایک الگ الگ مختلف عُلُوم  اور فنون پر طرح طرح کے الگ سوالات تیار کرے اورسوالات ایسے  ہوں کہ جن کے جوابات غوثِ پاک  نہ دے سکیں ، ہرایک نے منصوبہ کے مطابق سوالات تیار کرلیے اور غوثِ پاک کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے ۔ شیخ