Book Name:Ghous e Aazam As A Mufti e Aazam

تھے  اور اللہ پاک کی محبت کے جام بھی پلاتے تھے ، آپ بیان بھی کرتے تھے اور لوگوں کے دِلی وسوسوں کو بھی دُور کرتے تھے ، اللہ پاک کی رحمت کے قریب کرتے تھے ، آپ نیکی کی دعوت بھی عام کرتے  تھے اور دل کی دنیا بھی بدلتے تھے۔

خدمتِ قرآنِ کریم اور دعوتِ اسلامی

 اے عاشقانِ غوثِ اعظم! تجوید و قرآت کے ساتھ قرآنِ  کریم پڑھاناہمارے غوثِ اعظم کی مبارک سیرت کی ایک نمایاں خُوبی تھی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ نوجوانوں میں تعلیمِ قرآن عام کرنے ، مسلمانوں کا قرآنِ کریم سے رشتہ مضبوط کرنے اورفیضانِ قرآن کو عام کرنے کےلیےعاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی مختلف انداز سے کوشش کررہی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو بِلا مُعاوضہ تَجوِید و مَخارِج کے ساتھ دُرُست  تلاوتِ قرآن سکھانے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالِغان و بالِغات جبکہ بچوں اوربچیوں کو حفظ و ناظرہ کی تعلیم دینے کے لئےمدارس ُالمدینہ قائم ہیں ۔

پاکستان میں تقریباً21ہزار7سو 61 مدرسۃ المدینہ بالغان ہیں اوران میں پڑھنے والوں کی تعداد تقریباً1لاکھ 11ہزار 336 ہےجبکہ ملک و بیرونِ ملک مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعدادتقریباً6ہزار89جبکہ پڑھنے والیوں کی تعداد تقریباً59ہزار618ہے۔

جن مقامات پر قرآن ِ کریم پڑھانے والے بآسانی دستیاب نہیں یا پڑھنے والوں کو آن لائن قرآنِ کریم پڑھنے میں آسانی ہے ان کے لیے فیضان آن لائن اکیڈمی بھی موجودہے۔ فیضان آن لائن اکیڈمی کی 39 برانچز(Branches) میں پاکستان کے علاوہ دِیگر