Book Name:Ghous e Aazam As A Mufti e Aazam

بھی ہے کہ ہم سب دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو کرمدنی مذاکروں ، ہفتہ واراجتماعات میں اوّل تاآخرپابندی سے شرکت کی کوشش کریں ، مدنی  قافلوں میں سفر کریں ، نیک اعمال پر عمل کریں ، درس و بیانات میں شرکت کریں اور عاشِقانِ رَسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ رہ کر 12 دینی کاموں میں حِصَّہ لیں اور اپنی قَبْر و آخرت کو سنوارنے کی کوشش کریں۔

12دینی کاموں میں  سے ایک  دینی کام ’’نیک اعمال‘‘

پىارے اسلامى بھائىو!ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کامنیک اعمالکے مُطابِق روزانہ جائزہ لیتے ہوئے ہر انگریزی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذِمَّہ دار کو نیک اعمال کا رِسالہ جمع کروانا بھی ہے۔

                             یادرہے!نیک اعمالپر خودعمل کرتے ہوئے دیگرعاشقانِ رسول میں نیک اعمال کے رسائل تقسیم کرنا اور پھر مہینا ختم ہونے پران سے وصول کرنابھی ہماری ذِمَّہ  داری ہے۔ 12دینی کاموں میں سے اس دینی کام ’’نیک اعمال‘‘کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کے رسالے ’’نیک اعمال‘‘ کا مطالعہ کیجئے ، تمام اسلامی بھائی اور با لخصوص ذِمَّہ  داران اس رسالے کا لازمی مُطَالَعَہ فرمائیں ، یہ رسالہ مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کے بستے سے طلب فرمائیں  اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے بھی پڑھا جا سکتا ہے ۔ * اَلْحَمْدُ لِلّٰہ نیک اعمال ، عَمَل  کا جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا بہترین نُسْخَہ ہیں*  نیک اعمال پر عمل کرنے والوں سے اَمیرِ اَہلسُنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   بہت خوش ہوتے اور اُنہیں دُعاؤں سے نوازتے ہیں*  نیک اعمال پر عمل