Book Name:Ghous e Aazam As A Mufti e Aazam

(I.T Department)نے اَعمال  کا جائزہ لینے کے خواہش مند اسلامی بھائیوں کےلیے نیک اعمال Naik Amaal موبائل ایپلی کیشن لاؤنچ کی ہے۔ اس کے ذریعے آپ جب چاہیں اپنے موبائل کی مدد سے روزانہ محاسبہ کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پچھلے مہینوں کے نیک اعمال کی کارکردگی دیکھنے کی سہولت بھی اس ایپ میں موجود ہے۔ نیک اعمال پر عمل میں کتنی بہتری آئی اسے بھی مُلَاحَظہ  کیا جا سکتا ہے۔ آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپ(App) انسٹال کریں اور نیک اعمال پر عمل کرکے اپنی آخرت کو بہتر بنائیں۔

زُلفوں اور سر کے بالوں وغیرہ  کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے “ 163مدنی پھول “ سے زُلفوں اورسر کے بالوں وغیرہ کی چند سُنتیں اورآداب سنتے ہیں : * پیارے آقا ، دوجہاں کے داتا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مبارَک زُلفیں کبھی آدھےکان مبارَک تک تو* کبھی کان مبارَک کی لَو تک اور*  بعض اوقات بڑھ جاتیں تو مبارَک کندھوں کوجھوم جھوم کر چُومنے لگتیں۔ ([1])* حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : مرد کویہ جائز نہیں کہ عورَتوں کی طرح بال بڑھائے ، بعض صوفی بننے والے لمبی لمبی لٹیں بڑھا لیتے ہیں جو اُن کے سینے پر سانپ کی طرح لہراتی ہیں اور بعض چوٹیاں گُوندھتے ہیں یا جُوڑے(یعنی عورَتوں کی طرح بال اکٹّھے کر کے گدّی کی طرف گانٹھ) بنالیتے ہیں یہ سب ناجائز کام اور خِلاف شَرع ہیں۔ ([2]) * چھوٹی بچیوں کے بال بھی مردانہ طرز پر نہ کٹوایئے ، بچپن ہی سے ان کو لمبے بال رکھنے کا ذہن دیجئے۔


 

 



[1]    الشمائل المحمدية ، ص۳۴ ، ۳۵ ، ۱۸

[2]    بہارِ شریعت ، ۳ / ۵۸۷