Book Name:Ghous e Aazam As A Mufti e Aazam

مرید بے خوف ہو جا “ نے قیامت تک کے لیے آپ کے مُریدوں کو تسلی دے دی ہے اور آپ کا دریائے رحمت ہمیشہ جو ش پر رہتاہے ، آپ کافروں کو بُلا کرانہیں اسلام میں داخل فرماکر ابدال کا رتبہ عطافرماتے ہیں۔ آپ کے مریدوں کو کل قیامت میں اعلان کرکے آپ کے دیدار کرنے کے لیے بُلایاجائے گا اور بروزِ قیامت آپ کے چہرے سے پردہ اٹھنے سے روشنی پھیل جائے گی ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

طلاق سے بچیں!!

غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی علمی مہارت کے بارے میں جو واقعہ سُنا ، اس سے جہاں  ہمیں غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی  علمی شان و شوکت کا پتہ چلا ، وہیں یہ بھی سیکھنے کو ملتا ہےکہ ہمیں کبھی مذاق میں بھی طلاق جیسے بُرے الفاظ زبان پر نہیں لانے چاہئیں  جو بعد میں پریشانی کا باعِث  بنیں۔ حتی الامکان طلاق جیسے فعل سے بھی اپنے آپ کو محفوظ رکھیں کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں حَلال  کاموں میں سب سے ناپسندیدہ کام طلاق دینا ہے اور بِلاضرورت طلاق دینا گناہ ہے۔ ([1])اور تین طلاق دینے کے بعد دوبارہ بغیر حلالہ ایک ساتھ رہنا کسی طورپردرست نہیں  ، اگر کبھی ایسی صورتِ حال پیش آجائے تواپنے گھر کے یا اپنی برادری کے بڑے بوڑھے جمع کرکے ، پنچایت بٹھاکران سے  فیصلہ کروانے کے بجائے اُمّت کے رہنماؤں یعنی عاشقانِ رسول علمائے کرام کی بارگاہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے حاضری دینی چاہئے ، کہیں ایسانہ ہو کہ علمِ دِین سے دُوری اور جہالت کی وجہ سے کوئی حرام کو حلال اورحلا ل کو حرام قراردےدے ، غورکیجئے


 

 



[1]     فتاوی امجدیہ ۲ / ۱۶۴