Book Name:Ghous e Aazam As A Mufti e Aazam

اگرکسی کو کوئی بیماری ہو مثلاًکان(Ear) میں تکلیف ہوتو وہ  کسی گوشت فروش کے پاس نہیں جائے گا ، کسی عام ڈاکٹر کے پاس  بھی نہیں جائےگا بلکہ  اُس شعبے کے ماہِر ڈاکٹر (Specialist)سے چیک اپ کروائےگا ، اِسی طرح میڈیکل ٹیسٹ بھی کروانا ہوتواچھی سے اچھی لیبارٹری تلاش  کرے گاکیونکہ  یہاں صحت کا معاملہ ہے ، جان بچانی  ہے۔

 اے عاشقانِ رسول!ایمان بہت قیمتی شے ہے ، تھوڑی سی نادانی اور غفلت کی وجہ سے گناہوں کی دلدل میں جا پھنسنےکا اندیشہ ہے ، آئیے!ہم سُنتے ہیں کہ قرآنِ کریم اس بارے میں ہماری کیا رہنمائی کرتاہے۔ چنانچہ پارہ14سُورۂ نَحْل کی آیت نمبر43 میں ارشاد ہوتاہے

فَسْــٴَـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ(۴۳)

ترجمۂ کنزُالایمان : تو اے لوگو!علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں

دعوتِ اسلامی کے شعبے “ دارالافتاء اہلسنت “ کے علمائے کرام اَلْحَمْدُلِلّٰہمختلف اندازسے(مثلاً بالمشافہ ، بذریعہ واٹس ایپ ، بذریعہ ای میل ، بذریعہ فون وغیرہ)دنیا بھر کے عاشقانِ رسول کی  شرعی رہنمائی کررہے ہیں ، ہم بھی کوشش کریں کہ ہمیں جب بھی  کوئی شرعی مسئلہ درپیش ہوتو ہم دارالافتا رابطہ کریں اوریہاں  سے شرعی رہنمائی لے کر ہی کوئی قدم اُٹھائیں۔

پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ صلاحیت و قابلیت کے اعتبار سے اپنے زمانے میں ممتاز اور کئی عُلُوم پر مَہَارَت  رکھنے والے مفتیِ اسلام تھے۔ میرے غوثِ پاک کے اوصاف میں سے یہ بھی ہے کہ آپ کو قرآن و حدیث پر عُبُور حاصِل   تھا