Book Name:Ghous e Aazam As A Mufti e Aazam

اللہ پاک کی ایسی عنایت کہ 13 علوم و فنون میں گفتگو فرمائیں ۔ ہمارے غوثِ پاک پراللہ پاک  کی نظر ِرحمت ایسی کہ قرآنِ کریم کی تعلیم عام کرنے کےلیے روزانہ  تجوید و قرأت کے ساتھ قرآن پاک خود پڑھائیں اور تفسیر قرآن کی ایسی مہارت کہ ایک آیت کی 40 تفسیریں بیان فرمادیں ۔

اے عاشقانِ غوثِ اعظم !ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کو یہ مرتبے علمِ دین ، آپ کی عبادت و ریاضت اور خوفِ خدا کی بدولت نصیب ہوئے ۔ ہم بھی غور کریں کہ کیا ہم پانچوں نمازیں پابندی سے پڑھتے ہیں ۔ ہم اللہ پاک کے فرائض کی پابندی کرتے ہیں۔ ہمارے غوث پاک کا فرمان ہے بغیر علم خدا کی عبادت سنوارنے کی بجائے بگاڑے گی([1]) کیا ہم علمِ دین حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ غوثِ پاک کا فرمان ہے خبردار شریعت کے دائرے سے باہر نہ جانا ([2])شریعت کی ڈوری کو مضبوطی سے تھامے رکھنا کہ اس کے تھامنے ہی میں دونوں جہاں کی منزلیں ہیں([3]) کیا ہم شرعی معاملات میں احتیاط کرتے ہیں۔ کیا ہم اپنے معاملات میں عاشقانِ رسول مُفتیانِ کرام سے شرعی رہنمائی لیتے ہیں؟کیا  ہم نے اپنے کاروباری معاملات کی شرعی اسکینگ کروالی ہے یعنی اپنے کاروباری معاملات دارالافتاء میں بیان کرکے ان کے جائز و ناجائز ہونے کے بارے میں شرعی رہنمائی لے لی ہے ؟    

                             پیارے اسلامی بھائیو! خود کو نیک بنانے او رشریعت پر چلانے کا ایک طریقہ یہ


 

 



[1]     بہجة  الاسرار ص ۵۳

[2]     بہجة  الاسرار ص ۴۹

[3]     بہجة  الاسرار ص ۴۰