Book Name:Aaqa Ki Ummat Se Muhabbat

نبی ، مکی مدنی  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کی فکرِ اُمّت ، خدا چاہتا ہے رضائے محمد  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ، رحمت والی اُمّت ، اُمّت کی اکثریت جنت الفردوس میں ، حضور نبیِ کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کو اُمّت کا مشقت میں پڑنا کتنا ناگوارہے ۔ اس کےعلاوہ آقا  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی اُمّت سے محبت  سے متعلق  کئی اہم مفید باتیں  سننے کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بروزِ قِیامت فکرِ اُمّت کا انداز  

                              حضور نبیِ کریم ، رَ ء ُوفٌ رَّحیم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  فرماتے ہیں : قیامت کے دن تمام انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سونے کے منبروں  پر جلوہ گر ہوں گے ، میرا منبر خالی ہو گا کیوں  کہ میں  اپنے رب کے حُضُور خاموش کھڑا ہوں  گا کہ کہیں  ایسا نہ ہو اللہ پاک مجھے جنَّت میں جانے کاحکم فرما دے اور میری اُمّت میرے بعد پریشان پھرتی رہے۔ اللہ پا ک فرمائے گا : اے محبوب! تیری اُمّت کے بارے میں  وُہی فیصلہ کروں  گا جو تیری چاہت ہے ۔ میں  عرض کروں گا : اَللّٰھُمَّ عَجِّلْ حِسَابَھُمْ یعنی اے  اللہ !ان کا حساب جلدی لے لے کیونکہ میں انہیں اپنے ساتھ جنت میں لے کر جانا چاہتا ہوں ۔ میں  یہ مسلسل عرض کرتا رہوں  گایہاں  تک کہ مجھے دوزخ میں  جانے والے میرے اُمّتیوں  کی فہرست دے دی جائے گی ۔ جو جہنم میں  داخِل ہو چکے ہوں  گے  میں ان کی شفاعت کرتے ہوئے انہیں جہنم سے باہر نکالتا جاؤں  گایہاں تک کہ ایک ایک کر کے سب کو باہر نکال لاؤں گا ، اب میری اُمّت کا کوئی بھی فرد عذابِ الٰہی