Book Name:Aaqa Ki Ummat Se Muhabbat

غافل ہو جاتے ہیں۔ سُنّتوں پر عمل  کرنے والے عاشقانِ رسول کی صحبت اپنانا ، ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرکےسُنّتوں بھرے بیانات سُننا ، تحریری بیانات کا مطالعہ کرنا سُنّتوں پر عمل میں اِستقامت پانے کے لیے بہترین مددگارثابت ہوسکتے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوت اسلامی کےآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ (I.T Department) نے عاشقانِ رسول کےلیے یہ کام بھی آسان کردیا ہے کہ آپ  تحریری سُنّتوں بھرے بیانات اب اپنے موبائل پر بھی پڑھ سکتے ہیں ،   اس کے لیے ایک بہت ہی پیاری ایپلی کیشن  ہے جس کا نام ہے اِسْلامِک سپیچِزIslamic Speeches ۔ اس ایپلی کیشن میں مختلف موضوعات پر بیانات موجود ہیں۔ اس ایپلی کیشن سے اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنیں بھی فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ خاص طور پر یہ ایپلی کیشن امام و خطیب حضرات کےلیے انمول تحفہ ہے ، کیونکہ اس میں مختلف موضوعات پر تیار شدہ بیانات تحریری صورت میں موجود ہیں ۔ آج ہی اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کر کے  اپنے موبائل کی زینت بنائیےاور دوسروں کو بھی  ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائیے۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں           اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے لباس پہننے کی سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں :

لباس پہننے کی سنتیں اور آداب                      

فرمان ِمُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جوشخص کپڑاپہنےاوریہ پڑھے : اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ۔ تواس کے اگلے پچھلےگناہ مُعاف