Book Name:Aaqa Ki Ummat Se Muhabbat

پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی سُنت مِسواک پر قُربان کردیا۔

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام’’ صَدائے مدینہ‘‘

پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول میں پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی سنتوں پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا کیا جاتاہے  اور  محبتِ رسول کے جام بھر بھر کر پلائے جاتے ہیں ، آپ بھی اپنےدل میں محبت ِ رسول کا چراغ روشن کرنے کیلئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سےوابستہ ہوجائیے اور 12 مَدَنی کاموں میں بَڑھ چَڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ 12 مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک  مَدَنی کامصَدائے مدینہبھی ہے۔

* اَلْحَمْدُلِلّٰہ “ صَدائے مدینہ “ کی بَرَکت سے نمازِ تَہَجُّد کی سَعادت مِل سکتی ہے۔ * “ صَدائے مدینہ “ کی بَرَکت سے نَماز کی حِفاظت ہوتی ہے۔ * “ صَدائے مدینہ “ کی بَرَکت سےمسجد کی پہلی صَف میں تکبیرِاُولیٰ کے ساتھ نمازِ فجرکی ادائیگی ہوسکتی ہے۔ * “ صدائے مدینہ “ کی بَرَکت سے “ نیکی کی دعوت “ دینے کا ثواب بھی کمایا جاسکتاہے۔ * “ صدائے مدینہ “ کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کی نیک نامی اور تشہیر ہوتی ہے۔ * “ صَدائے مدینہ “ لگانے والا باربارمُسلمانوں کوحج اورمیٹھا مدینہ دیکھنے کی دُعا دیتاہے ، اللہ پاک نے چاہا تو یہ دُعائیں اُس کے حق میں بھی قَبول ہوں گی۔ * “ صدائے مدینہ “ میں پیدل چلنے کی بَرَکت سے صِحّت بھی اچھی ہوگی۔ * دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مسلمانوں کو نمازِ فجر کیلئے جگانے کو “ صَدائے مدینہ “ لگانا کہتے ہیں اور مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لیے جگاناسُنّتِ مُصطفےٰ ، سُنّتِ داؤدی(یعنی حضرت داؤد