Book Name:Aaqa Ki Ummat Se Muhabbat

فرمانِ مصطفیٰ تو یہ ہے کہ لوگوں کے گھروں میں جھانکنا ، چوری باتیں سننا اورامانت میں خیانت کرنا جہنم میں لے جانے والے اعمال ہیں  مگرہماری آنکھیں گھروں میں جھانکنے کی عادی ، ریکارڈنگ کے ذریعے لوگوں کی باتیں سننا ہمارا شوق اور امانت میں خیانت کرنا ہماری عادت ہے ۔

اے عاشقانِ رسول ! ذرا غور کیجیےتو ہم کریم آقا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم  کے اُمّتی وہ ہم پر رحیم ، ہمارے گناہوں کواپنے آنسوؤں سے دھونے والے اور ہم ہیں  کہ گناہوں سے باز ہی نہ آئیں ، وہ ہمیں جہنم سے بچائیں اورہم جہنم میں لے جانے والے اعمال اختیارکریں۔ یہ محبت نہیں بلکہ اپنے کریم آقا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم   کا دل دکھانا ہے ، یہ رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم  سے عشق نہیں بلکہ ان کی باتوں سے جی چُرانا ہے۔

آئیے ہم نیت کرتے ہیں کہ ہم گناہوں سے بچنے کی کوشش کریں گے ۔ ہم رسول اکرم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم   کی سنتوں کواپنانے کی کوشش کریں گے خود بھی نیک بنیں گے اور دوسروں کو بھی بنائیں گے۔ اِنْ شَاۤءَ اللہ

ایپلی کیشن ایپ کا تعارف

بیانات(Islamic Speeches)

پیارے اسلامی بھائیو! آج کے بیان کی برکت سے ہمارا ذہن بناہوگا  کہ ہم اپنے پیارے آقا مدینے والے مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم  کی پیاری پیاری اداؤں   کو اپنائیں گے مگر کچھ دنوں بعد یہ جذبہ کم ہوجاتاہے اور ہم پھر اپنے عزم کو بھول کر اور شیطان کے چکروں میں پھنس کر دنیا کے کاموں میں لگ جاتے ہیں ، سُنّتوں پر عمل سے