Book Name:Aaqa Ki Ummat Se Muhabbat

پروانوں کو آگ  میں گِرنے سے بچانے کےلیے انہیں ہٹاتا تھا ۔ میری بھی حالت یہی ہے کہ میں بھی تمہیں کمر سے پکڑ کر آگ سے بچا نے والا ہوں اور تم میرے ہاتھ سے چُھوٹتے ہو اور آگ میں گِرنا چاہتے ہو ([1]) ۔

تری وحشتوں سے اے دل مجھے کیوں نہ عار آئے                    تُو انہیں سے دور بھاگے جنہیں تجھ پہ پیار آئے

                             اے عاشقانِ رسول !ذار تصور تو کیجیے کہ ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم  ہم پر کتنے مہربان ہیں ، وہ ہمیں آگ سے بچائیں او رہم اسی میں گِرنا چاہیں ۔

 فرمانِ مصطفیٰ تو یہ ہے کہ جھوٹ جہنم میں لے جانے والا ہے مگر ہماری گفتگو  جھوٹ سے شروع اور  جھوٹ  پر ختم ہو ، ان کا ارشادجانوروں کو آپس میں لڑانا ۔ فرمانِ مصطفیٰ تو یہ ہے کہ جانوروں کو لڑانا جہنم  میں لے جانے والا عمل ہے مگر ہم بڑے شوق سے جانوروں کو لڑائیں اوران کا تماشہ دیکھیں ، فرمانِ مصطفیٰ تو یہ ہے کہ مسلمان کوڈراناجہنم میں لے جانے والاعمل ہے مگر ہمیں مسلمانوں کو ڈرا کر اورانہیں ستا کر چین آئے ۔ فرمانِ مصطفیٰ تو یہ ہے کہ ظلم پر کسی کی مدد کرنا جہنم میں لے جانے والا عمل ہے مگر ہم گناہوں پر مدد کرنا باعثِ فخر سمجھیں۔ فرمانِ مصطفیٰ تو یہ ہے کہ شراب پینا ، پلانا ، بیچنا ، خریدنا ، شراب اٹھا کر کسی کو دینا جہنم میں لے جانے والے کام ہیں مگر ہم شوق سے ایسے کام کریں ۔ فرمانِ مصطفیٰ تو یہ ہے کہ مسلمان کو دھوکا دینا ، ظلم کرنا اس کے راز دوسروں کو بتانا یہ جہنم میں لے جانے والے اعمال ہیں مگر ہم دھوکہ سے مال بنائیں کسی پر ظلم کرکے ناحق اس  کا مال کھائیں اور دوسروں کے راز لوگوں کو بتا کر لطف اٹھائیں


 

 



[1]    صحیح مسلم ، باب شفقتہ علی اُمّتہ۔ ۔ ۔ الخ ، الحدیث : ۲۲۸۵ ، ص۱۲۵۴۔