Book Name:Walidain e Mustafa

بےپردگی بےعقل بلکہ اُلٹی عقل والوں کا طریقہ تھا ورنہ اس وَقْت کے لوگ پردہ دار خاتون حضرت آمنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کو “ حَکِیْمَہیعنی عقل مند ودانا خاتون “ کا لقب نہ دیتے۔    سیدہ آمنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کی شان دیکھیے کہ اللہ پاک نے انہیں اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے لئے بطورِ ماں منتخب کیا ، سیدہ آمنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کی شان دیکھیےکہ یہ اپنی قوم میں اعلیٰ نسب والی تھیں ۔ سیدہ آمنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کی شان دیکھیے کہ یہ انتہائی شریف  تھیں ۔ سیدہ آمنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کی شان دیکھیےکہ اپنے زمانے کی سب سے  نیک صفات والی صحابیہ خاتون  تھیں۔ سیدہ آمنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کی شان دیکھیےکہ آپ اعلیٰ اخلاق  وکردار کی مالک تھیں ۔ سیدہ آمنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کی شان دیکھیےکہ آپ  نہایت پاکیزہ تھیں۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو!ہم نے سنا کہ سیدہ ، طاہرہ ، والدۂ ماجدہ حضرتِ آمنہ  رَضِیَ اللہُ عَنْہَا زمانۂ جاہلیت میں باپردہ رہیں۔ اللہ پاک نے اسلام کے ذریعے عورتوں پر یہ احسان کیا کہ انہیں پردے کا حکم دیا ۔ اور یہ حکم بے شمار حکمتوں پر مشتمل ہے۔ پردہ عورتوں کی عزت کا محافظ ہے ، پردہ دلوں کی پاکیزگی او رطہارت کا ذریعہ ہے ، پردہ عورت کی فطری حیا کا تقاضاہے ۔ پردہ جدید سائنسی  تحقیق کے اعتبار سے چہرے کی جلد کو سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بچاتاہے ، پردہ جلد کو گرمی کی تپش سے جل کر خراب ہونے سے بچاتاہے۔ اور پردہ چہرے کی بیماریوں کا باعث بننے والے مٹی  اور دھول کے ذرات سے بچاتاہے۔

پیارے اسلامی بھائیو!ان باتوں کو بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم  اپنے گھر پر


 

 



[1]   مواهب اللدنية ، المقصد الاول...الخ ، آيات حمله صلى الله عليه وسلم ، ١ / ٦٠.