Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
ایک مَرد کی سَرپرستی (نگرانی)میں پچاس (50)عورَتیں ہوں گی۔ ([1])* مال کی کثرت ہوگی۔ ([2]) * دین پر قائم رہنا اِتنا دُشوار ہوگا جیسے مُٹھی میں اَنگارا لینا۔ ([3])* وَقْت میں برکت نہ ہوگی ، یہاں تک کہ سال مہینے کی طرح ، مہینا ہفتے کی طرح ، ہفتہ دن کی طرح اور دن ایسا ہوجائے گا جیسے کسی چیز کو آگ لگی اور جلد بھڑک کر ختم ہوگئی۔ ([4])* زکوٰۃ دینا(لوگوں پر ایسا مشکل ہوگا کہ اُسے)تاوان سمجھیں گے۔ ([5]) * عِلْمِ دین پڑھیں گے مگر دین کے لیے نہیں۔ * مَرد اپنی عورت کا فرما نبردار ہوگا۔ * ماں باپ کی نافرمانی کرے گا۔ * اپنے اَحباب(دوستوں) سے میل جول رکھے گا اور باپ سے جدائی۔ * مسجد میں لوگ چِلّائیں گے۔ * گانے باجے کی کثرت ہوگی۔ * اَگلوں(پچھلے وقتوں کے لوگوں) پر لوگ لعنت کریں گے ، اُن کو بُرا کہیں گے۔ ([6]) * ذَلیل لوگ جن کو تَن کا کپڑا ، پاؤں کی جوتیاں نصیب نہ تھیں ، بڑے بڑے محلّات میں فخر کریں گے۔ ([7])
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ابھی ہم نے قیامت کی نشانیوں کے بارے میں سُنا ، قیامت کی کچھ نشانیاں ایسی ہیں جو پوری ہوچکی ہیں جبکہ کچھ نشانیاں ایسی بھی ہیں جو پوری ہونا باقی ہیں۔
[1] بخاری ، کتاب النکاح ، باب یقل الرجال ویکثر النساء ، ۳ / ۴۷۲ ، حدیث : ۵۲۳۱
[2] مسلم ، کتاب الزکاۃ ، باب الترغیب فی الصدقۃ ...الخ ، ص۳۹۲ ، حدیث : ۲۳۳۹ملتقطا
[3] ترمذی ، کتاب الفتن ، باب۷۳ ، ۴ / ۱۱۵ ، حدیث : ۲۲۶۷
[4] ترمذی ، کتاب الفتن ، باب ماجاء فی تقارب الزمن...الخ ، ۴ / ۱۴۸ ، حدیث : ۲۳۳۹ملتقطا
[5] ترمذی ، کتاب الفتن ، باب ما جاء في علامۃ...الخ ، ۴ / ۸۹ ، حدیث : ۲۲۱۷
[6] ترمذی ، کتاب الفتن ، باب ما جاء فی علامۃ...الخ ، ۴ / ۹۰ ، حدیث : ۲۲۱۸
[7] مسلم ، کتاب الایمان ، باب بیان الایمان...الخ ، ص۳۳ ، حدیث : ۹۳ملتقطا