Book Name:Achi Aur Buri Lalach

(۔ ۔ ۔ ہفتہ وار اجتماع کے اعلانات۔ ۔ ۔ )12صفر المظفر1442ھ 1اکتوبر 2020

امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی طرف سے ہفتہ وار رِسالہ پڑھنے کی ترغیب

اَلْحَمْدُلِلّٰہ !ہفتہ وارمدنی مذاکرے میں امیرِ اہلسنت  کسی ایک   رِسالےکے مطالعے کی ترغیب بھی اِرشادفرماتے ہیں ، مطالعہ کرنے والے یا آڈیورِسالہ سُننے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں کی کارکردگی بھی امیرِ اہلسنّت کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے نیزآپ مطالعہ کرنے اورآڈیوسُننے والوں کو اپنی دُعاؤں سے نوازنے کے ساتھ ساتھ قِیمتی مدنی پھول بھی عطا فرماتے ہیں : آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں اس رِسالے “ شانِ امام احمد رضا “ کےمطالعے کی ترغیب اِرشادفرمائی جائے گی ، تمام عاشقانِ رسول اِس رِسالے کوپیشگی ہی حاصل کرلیں اوراس کامطالعہ کرکےامیرِ اہلسنّت کے دل کی دُعائیں لیں ۔                   ہدیہ۔ 12  ۔  ر وپے

جوعاشقانِ رسول سوشل میڈیامثلاً(Whatsappوغیرہ)استعمال کرتے ہیں ، رِضائے اِلٰہی اورثواب کے لیے یہ رِسالہ دُوسروں کوبھی شئیر (Share)کیجئے۔

فیضانِ مدنی مذاکرہ جاری رہے گا

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آج جمعرات ہے ، آنے والے ہفتےرات 09 : 30 بجے مدنی چینل پربراہِ راست(L* ve) ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا۔ امیرِ اہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسوالات کے جوابات عنایت فرمائیں گے ، اِنْ شَآء اللّٰہ

                موت اور بَرْزَخ  سے متعلق   سیدنا اِمام جلالُ الدِّین سُیُوْطی شافعی رحمۃ  اللہ علیہ کی لکھی گئی انتہائی عمدہ تصنیف بنام شرحُ الصُّدُور میں آپ پڑھ سکیں گے : (* ) مالی یا جسمانی مصیبت کی بنا پر موت  کی تمنا یا دُعا کرنا کیسا ؟(* ) موت کی یاد اور اس کی تیاری کیسے کی جائے؟(* ) کیا  مُردہ  لوگوں کی گفتگو سنتا ہے؟  (* ) تدفین کے وقت پڑھی جانے والی دُعائیں ۔ (* ) قبر کے سوالات سے محفوظ  رہنے والے کون   ؟(* ) مومن کو قبر میں پہلا تحفہ کیا ملے گا؟