Book Name:Achi Aur Buri Lalach

سےمددمانگو عاجز نہ ہو۔ ([1])

حضرت علامہ شرف الدین نَوَوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےاس حدیث پاک کی شرح فرمائی کہ : اللہ پاک کی عِبَادَت  میں خوب حِرْص کرواور اس پر اِنعام کا لالچ رکھو مگر اِس عبادت میں بھی اپنی کوشش پربھروسہ کرنےکےبجائےاللہ پاک سے مدد مانگو۔ ([2])

 مفتی احمد یارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہاس حدیثِ پاک کےتحت فرماتے ہیں : دُنیاوی چیزوں میں قَناعت اورصبراچھاہےمگرآخرت کی چیزوں میں حِرْص اور بے صبری اعلیٰ ہے ، دین کےکسی درجہ پرپہنچ کرقناعت نہ کرلوآگےبڑھنےکی کوشش کرو۔ ([3])                        

نیکیوں کی حرص بڑھائیے

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اپنایہ ذہن بنالیجئے کہ مجھے نیکیوں کا حریص بنناہے ، نیکیوں کا حَرِیْص  بننے کے لیے (۱)…نیکیوں کے فضائل کا مُطَالَعَہ  کیجئے کیونکہ انسانی طبیعت اس شے کی طرف جلدی راغب ہوتی ہے جس میں اسے اپنا فائدہ دکھائی دیتا ہے پھر (۲)…رضائے الٰہی پانے کی نیت سے راہِ عمل پر قدم رکھ دیجئے(۳)… نیکیوں پراِستقامت حاصِل  کرنےکےلئےاچھی صُحْبَت اِختیارکر لیجئےاور (۴)…جس طرح مال ودولت کے حریص لوگ مالداروں کو اپنا آئیڈیل بناتے ہیں کہ مجھے بھی اِنہی کی طرح مالدار بننا ہے ، اسی طرح ہمیں بھی چاہئے کہ نیکیاں کرنے کا جذبہ بڑھانے ، اس راہ میں پیش آنے والی مشقتوں کو برداشت کرنے کا حوصلہ پانے کے لئے اور دیگر اچھی


 

 



[1]   مسلم ، کتاب القدر ، باب فی الامر بالقوة الخ ، ص۲۳۴۱ ، حدیث : ۴۶۶۲

[2]     شرح مسلم للنووی ، الجزء ۶۱ ، ۸ / ۵۱۲ ، ملخصًا

[3]   حرص ، ص١۸بحوالہ مراٰۃ المناجیح ، ۷ / ۲۱۱