Book Name:Achi Aur Buri Lalach

اَنْ یُّعَمَّرَؕ-وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ۠(۹۶) ۱ ، البقرة : ۹۶)

 عذاب سےدورنہ کرےگااتنی عمردیاجانا اور اللہان کےکوتک(بُرےعمل) دیکھ رہاہے

تفسیر صراط الجنان میں اس آیت کے تحت جوبیان کیاگیا اس کاخلاصہ ہے : اے حبیب!صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، مجوسی مشرک ہزار برس جینے کی تمنا رکھتے ہیں اوریہودی ان سے بھی بڑھ گئے کہ انہیں جینے کی ہوس سب سے زیادہ ہے حالانکہ اتنی عمر کادیا جانابھی اسے جہنم کے عذاب سے دور نہ کرسکےگااور اللہ پاک ان کےتمام اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے اور ان کا کوئی حال اللہ پاک  سے چھپا ہوا نہیں۔ ([1])

دنیوی زندگی کے حریص کون؟

                             پیارے اسلامی بھائیو! کفاردنیاوی زندگی پرحریص ہوتےاورموت سےبہت بھاگتے ہیں جبکہ مومن کی شان یہ ہےکہ وہ اگر زندگی چاہتاہےتوصرف اس لئےکہ زیادہ نیکیاں کرے ، آخرت کاسامان جمع کرے اور آخرت کا سامان  جمع کرنے کے لئے زندگی چاہنا یہ زندگی کی ہوس نہیں بلکہ آخرت کی تیاری ہےجو کہ اچھی حرص ہے ۔ لیکن یاد رہے کہ  لمبی عمر اور زیادہ مال اللہپاک کے  راضی ہونے کی علامت نہیں بلکہ یہ تو بعض اوقات وبال کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔

                             حضرت سیدناابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کی : یارسول اللہ!صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَلوگوں میں سب سےبہترین کون ہے؟ارشاد فرمایا’’جس کی عمر لمبی ہواورعمل نیک ہو۔ اس شخص نےپھرعرض کی : لوگوں میں


 

 



[1]    خازن ، البقرۃ ، تحت الآیۃ : ۹۶ ، ۱ / ۷۱