Book Name:Achi Aur Buri Lalach

لئے آئی ہے ؟ میرے لئے بن سنور کر آئی ہے ؟ دُور ہوجا! کسی اور کو دھوکا دینا ، میں تجھے تین طلاق دے چکاہوں ، تیری عمر کم ہے اور تیری محفل حقیرجبکہ تیرے مصائب جھیلنا آسان ہیں ، آہ صد آہ!زادِ راہ کی کمی ہے اور سفرطویل ہے جبکہ راستہ وحشت سے بھر پور ہے۔ ([1])

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! واقعی اگر ہم اپنے اسلاف کی سیرت کو دیکھیں تو ان کی مبارک زندگیاں نیک اعمال کی حرص سے مالا مال ہیں۔ کسی کی راتیں تلاوتِ قرآن  میں گزرتیں تو کسی کی نوافل  کے قیام میں ، کوئی سجدے کی حالت میں ساری رات گزار دیتا توکوئی رب کے حضور گِڑگِڑاتے ہوئے دعا میں ، کوئی روز دن میں توکوئی روز رات میں ایک قرآن ِ کریم کی تلاوت فرماتے تو کسی کی زندگی کا ایک حصہ دن اور رات میں دو قرآن ِ کریم ختم کرنے میں گزرا ، حتی کہ ایسے بزرگ بھی گزرے جن کی 60سال تک ایک نماز  کی جماعت بھی قضا نہ ہوئی ۔ اللہپاک ان ہستیوں کے صدقے ہمیں بھی نیکیوں کا حریص بنائے اورہمیں فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوافل کی بھی حِرْص عطا کرے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت              ہو توفیق ایسی عطا یا الٰہی

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اچھی صُحبت اپنائیے

کہا جاتاہے کہ خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول


 

 



[1]     حلية الاولیاء ، ذکر الصحابة  من المهاجرین ، ۱ / ۸۵