Book Name:Achi Aur Buri Lalach

حرص میں مبتلاہے۔ جہاں ان بُرے کاموں کےحریص پائےجاتےہیں ، وہیں اللہ پاک کے ایسے بندے بھی موجود ہیں جن کے دل نیکیوں کی حرص سے بھرے ہوئے ہیں ، جنہیں اُمت کی خیرخواہی کی حرص بے قراررکھتی ہے اوروہ دن رات سنت کی خدمت اورامت کی رہنمائی میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ، فی زمانہ اگر دیکھا جائے تواُن پاکیزہ لوگوں میں امیرِ اہلسنت مولانامحمدالیاس عطارقادِریدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ مبارکہ بھی ہے جن کے دل دُنیاوی لالچ سے پاک ہیں ، آپ نہ صرف خود نیکیوں کے حریص ہیں بلکہ دوسروں کو بھی نیکیوں کاحریص بنانے والے ہیں ، آپ میں امت کی خیرخواہی اور نیکیوں کی اتنی حرص ہے کہ کہاجاسکتاہے کہ آپ کا کوئی کام نیکی اورنبیِ پاکصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُکھیاری اُمّت کی خیرخواہی سے خالی نہیں۔ آپ کابڑی عمروالا ہونا بھی آپ کی نیکیوں کی حرص میں رکاوٹ نہیں بلکہ آپ اس عمر میں بھی مدنی چینل پردِین کی خدمت اور کتب و رسائل کی تصنیف میں مصروف رہتے ہیں اور پرنٹ میڈیااورالیکٹرانک میڈیا کے ذریعے لوگوں کو نیکی کی طرف متوجہ کیے ہوئے ہیں ۔ اللہ پاک ہمیں بھی ان کی نیک سیرتِ پاک کی ان نیک عادات سے حصہ عطافرمائے اور ان کے علم وعمل اور عمرمیں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

حرص کی اقسام

پیارے اسلامی بھائیو! انسان میں جن چیزوں کی حرص پائی جاتی ہے ، ان میں سے کچھ باعثِ ثواب ہوتی ہیں تو کچھ باعثِ عذاب  اورکچھ محض جائزہوتی ہیں ، جن پر کوئی ثواب و عذاب یا پکڑ نہیں ۔ لیکن یہی جائز کام اگر کوئی اچھی نیت سے کرے تو وہ ثواب