Book Name:Achi Aur Buri Lalach

پھرذِکْرودُعااورصَلوٰۃ وسَلام ہوتاہے ۔ اس کے بعدنمازِعشاء اورنمازکے بعدمدنی حلقے لگتے ہیں ، جس میں مختلف موضوعات(مثلًا گناہوں کے عذابات یا نیکیوں کے ثوابات) پر مختصربیان ، کوئی ایک دُعایاد کروائی جاتی ہے ، اوراجتماعی محاسبہ کروایا جاتاہے ۔ پھروقفَۂ آرام ، خوش نصیب عاشقانِ رسول رات اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے کے بعد نمازِ تہجد کی برکات لُوٹتے ہیں ، اذانِ فجر کے بعدصدائے مدینہ ، نمازِ فجر باجماعت ، نماز کے بعد مدنی حلقے میں شرکت اورپھر مدنی انعام پرعمل کرتے ہوئے اِشراق و چاشت کی سعادت پانے کے بعدصلوٰۃ و سلام پر اجتِماع کااِختِتام ہوجاتاہے  ۔ اجتماع کے اختتام پر کثیر عاشقانِ رسول سُنّتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ آئیے ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں چنانچہ :  

گھر میں مدنی ماحول کیسے بنا؟

لاہور کے علاقے ملتان روڈکے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح کی تحریربھیجی کہ میں بے فکراور شوخ طبیعت کا مالک تھا۔ ٹِفن بجا کر بچّوں والے گِیت گانے اور قَوّالوں کی نَقْلیں اُتارنےکےمُعامَلےمیں خاندان بھرمیں مشہورتھا۔ شادی ودیگر تقریبات میں فِلمی غَزلیں سُنانا ، بےڈھنگے اندازمیں ناچ دکھانااور لوگوں کو ہنسانامیرا مَحبُوب مَشغَلہ تھا ۔ ایک باعِمامہ اسلامی بھائی نے مجھے ہفتہ وارسنّتوں بھر ے اجتماع کی دعوت پیش کی۔ میںاِجتِماع میں جاپہنچا ، مجھے بَہُت اچّھا لگا۔  یوں میں نے پابندی سے جانا شروع کردیااوردیگرکلاس فیلوزکوبھی دعوت پیش کی جس پروہ بھی آنے لگے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ! میں نے نَمازوں کی پابندی شروع کردی۔  آہِستہ آہِستہ عِمامہ شریف بھی