Book Name:Achi Aur Buri Lalach

بُری حرص پیدا ہونے کے اسباب

پیارے اسلامی بھائیو! دنیوی مال و دولت ، جاہ و منصب اور گناہوں کی بُری حرص سے بچنے کے لئے اس کے پیدا ہونے کے اسباب کا جاننا بھی نہایت ضروری ہے۔ بُری حرص کے پیدا ہونے کے چند اسباب   یہ ہیں :

تربیت کا صحیح نہ ہونا

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! بُری حرص پیدا ہونے کی بڑی وجہ صحیح تربیت کا نہ ہونا ہے کیونکہ جیسی تربیت ہو گی ویسا ہی اثر ظاہر ہو گا ، اگر والدین بچوں کو اور اساتذہ اپنے شاگردوں(Students)کو دنیاوی جاہ و منصب ، مال و متاع اور عہدوں کو ان کی منزل بتائیں گے تو وہ یقینی طور پر اپنی اسی منزل کی حرص رکھیں گے اوراس کو پانے کے لیے دن رات ایک کرکے اسی جانب بڑھنے کی کوشش کریں گے۔

اگران کوخوفِ خداکےبارےمیں بتائیں گے ، عشقِ مصطفیٰ کاجام پِلائیں گےتو یقیناًان میں حرص بھی اسی چیز کی پیدا ہو گی جیسا کہ حضرت علامہ عبدالرحمن ابنِ جوزیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ  میری سنجیدہ طبیعت ، مذہبی لگاؤ اور دین میں آگے بڑھنے کی جستجو میں لگے رہنے کی وجہ میرے اساتذہ کرام کا انداز تھا کہ ان میں سے اکثر زیادہ رونے والے ، رِقّتِ قلبی رکھنے والے تھےاور ایسی رِقّت تھی کہ جب وہ روتے تو بہت دیر تک روتے رہتے ، انہیں دیکھ دیکھ کر میرے اندر بھی ایسا ہی جذبہ پیدا ہونے لگااور میں بھی اپنے دل میں رِقّت پاتا ہوں ۔ ([1])


 

 



[1]   حفظ العمر ، مقدمہ ، ص9 ، دارالبشائر الاسلامیہ بیروت