Faizan e Safar Ul Muzaffar

Book Name:Faizan e Safar Ul Muzaffar

* زلزلے کے وقْت بھاگتے ہوئے جو زمین پر گِر گیا وہ گُونگا ہوجائے گا۔ * رات کو آئینہ دیکھنے سے چہرے پر جُھریاں  پڑتی ہیں۔ * اُنگلیاں  چٹخانے سے نُحوست آتی ہے۔ * سورج گرہن کے وَقْت “ اُمید والی عورت “ چُھری  سے کوئی چیز نہ کاٹے کہ بچہ پیدا ہوگا تو اُس کا ہاتھ یا پاؤں کَٹا یاچِرا ہوا ہوگا۔ * نومَولُود (نئے پیداہونے والے بچے)کے کپڑے دھو کر نچوڑے نہیں  جاتے کہ اِس سے بچے کے جسم میں  درد ہوگا۔ * کبھی نمبروں سے بَدفالی لیتے ہیں۔ * مغرب کی اذان کے وقْت تمام لائٹیں  روشن کردینی چاہئیں  ورنہ بَلائیں  اُترتی ہیں وغیرہ۔ بیان کردہ بَدشگونیوں  کے علاوہ بھی مختلف معاشروں ، قوموں ، برادریوں  میں مختلف بدشگونیاں پائی جاتی ہیں۔ (بدشگونی ، ص۱۶تا۱۸)اللہ کریم مسلمانوں کو بدشگونی کی  بُری آفت سے نجات دے اور نیک فال لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اےعاشقانِ رسول!برکتوں والاصَفَرُالْمُظَفَّراسلامی سال کا دوسرا بابرکت مہینا ہے۔ یاد رہے!جس طرح دیگر مہینوں  میں ربِّ کریم کے فضل و کرم کی بارشیں  ہوتی ہیں ، اِسی طرح اِس مہینے  میں  بھی ہوتی  ہیں  بلکہ  اِسے تو صَفَرُ الْمُظَفَّر یعنی کامیابی کا مہینا کہا جاتا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ صَفَرُالْمُظَفَّر کے اِس مُقَدَّس اور برکت والے مہینے میں کئی عظیمُ الشّان اور تاریخی واقعات  رُونما ہوئے ہیں ، مثلاً

ماہِ صفرمیں پیش آنے والے چند تاریخی واقعات

* صَفَرُالْمُظَفَّر کے مہینے  میں ہجرت کے دوسرے سال امیرُ المؤمنین حضرت علی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اور خاتونِ جنت حضرت فاطمہ زہرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَاکی شادی خانہ آبادی ہوئی۔ (الکامل فی التاریخ ، ۲ / ۱۲)*  مسلمانوں  کوفتحِ خیبر نصیب ہوئی۔ (البدایۃ والنہایۃ ، ۳ / ۳۹۲)* سَیْفُ اللہ حضرت خالد بن ولید ،