Book Name:Faizan e Safar Ul Muzaffar
کے بعد اِن کو دفن کر دیجئے اور اگر اِن کو پھینک دیں تو بھی حَرَج نہیں۔ (فتاویٰ ہندیۃ ، ۵ / ۳۵۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ کوڑھ سے بچنے کی دعا “ یادکروائی جائے گی ۔ وہ دعایہ ہے :
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْبَرَصِ ، وَالْجُذَامِ ، وَالْجُنُونِ ، وَسَيِّ ءِالْاَسْقَامِ
(ابوداود ، تابع کتاب الصلاۃ ، باب فی الاستعاذۃ ، ۵ / ۴۶۳ ، حدیث : ۱۵۲۵)
ترجمہ : اے اللہ پاک!میں سفید داغوں اور پاگل پن اور کوڑھ اور بُرے اَمراض سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
(فیضانِ دعا ، ص۲۸۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مَدَنی انعامات)
فرمانِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)
آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مَدَنی انعامات کے رِسالے سے غوروفکر(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
(2)جن مَدَنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔
(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔