Faizan e Safar Ul Muzaffar

Book Name:Faizan e Safar Ul Muzaffar

اللہ وہ غنی ہوجائے گا۔ ( لطائفِ اشرفی ، ۲ / ۲۳۱) اُس کی عُمر دراز کر دی جائے گی۔ (جواہرخمسہ ، ص۲۰)

 (4)حاجی سے دُعائے مغفرت کروائیے

                                                امیرُالمؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہنے فرمایا : حج کر نے والا مغفرت یافتہ ہےاور حاجی ذُوالْحِجَّۃِالْحَرام ، مُحَرّمُ الْحَرام ، صَفَرُالْمُظَفَّر اورربیعُ الْاَوَّل کے 20دنوں میں جس کے لئے اِستغفار کرے اُس کی بھی مغفرت ہوجاتی ہے۔ ( احیاء العلوم ، کتاب اسرار الحج ، الباب الاول    الخ ، الفصل الاول  الخ ، ۱ / ۳۲۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ایامِ  بِیض کے روزوں کے فضائل

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!روزہ رکھنے کے بے شمار دینی اور دُنیوی فوائد ہیں۔ لہٰذاتمام مہینوں کی طرح ماہِ صفر میں بھی ایامِ بِیض(یعنی چاند کی تیرہ(13) ، چودہ(14) اور پندرہ(15)) تاریخوں کے روزے رکھنے کی کوشش کریں کیونکہ سفر ہو یا حَضر ہمیشہ نبیِّ  کریم ، رَءُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰ لہٖ وَسَلَّم ہر مہینے اِن تین (3) دنوں کے روزے نہ صِرْف  خود  رکھتے بلکہ صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ اَجْمَعِیْن کو بھی اِس کی ترغیب اِرشادفرماتےرہے۔ آئیے! ہر ماہ تین (3) دن  روزے رکھنے کی فضیلت پر تین(3) احادیثِ مبارَکہ  سُنئے  اور عمل کا جذبہ بیدار کیجئے ، چنانچہ 

(1)حضرت عثمان بن ابوالعاصرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُفرماتے ہیں : میں نے نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سُنا ، جس طرح تم میں سے کسی کے پاس لڑائی میں بچاؤکیلئے ڈھال ہوتی ہے ، اِسی طرح روزہ دوزخ سے تمہاری ڈھال ہے اور ہر ماہ تین (3) دن روزے رکھنا بہترین روزے ہیں۔ (ابن خزیمہ ، جماع ابواب