Book Name:Faizan e Safar Ul Muzaffar
صَفَرُالْمُظَفَّر کیسے گزاریں؟
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ماہِ صفر بھی سال کے دیگر مہینوں کی طرح ایک بابرکت مہینا ہے ، لہٰذااِس مہینے كو بھی دیگر مہینوں کی طرح با برکت سمجھنا چاہیے ، اِس مہینے میں بھی گناہوں سے بچتے ہوئے خوب خوب نیک اعمال کرنے چاہئیں ، نفل روزوں کا اِہتمام(Arrangement) كرنا چاہیے ، نوافل اور ذِکْر و دُرود کی کثرت کرنی چاہیے اور صَفَرُالْمُظَفَّر سے متعلق ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن سے جو اَوراد و وظائف منقول ہیں ، اُن پرعمل کرنا چاہیے۔ اِنْ شَآءَ اللہ اِس کی برکت سے ڈھیروں ڈھیر بھلائیاں نصیب ہوں گی۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیۃ کے عطا کردہ 72 مدنی انعامات میں بھی اَوراد و وظائف کی ترغیب موجود ہے ، چنانچہ
مدنی انعام نمبر7 ہے : کیا آج آپ نے شَجرے کے کچھ نہ کچھ اَوراد پڑھے ؟
آئیے!ماہِ صفر کے تعلق سے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن سے منقول نوافل و وظائف وغیرہ کے بارے میں سُنتے ہیں ، چنانچہ
ماہِ صفر کی پہلی رات میں نمازِ عشاءکے بعد ہرمسلمان کو چاہیے کہ چار(4) رکعت نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کےبعدسورۂ کافرون(قُلْیٰآاَ یُّھَا الْکٰفِرُوْن)پندرہ(15) مرتبہ پڑھے ، دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص(قُلْ ہُوَاللہُ اَحَد) گیارہ(11) مرتبہ پڑھے ، تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ