Book Name:Faizan e Safar Ul Muzaffar
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 17ستمبر2020ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : غور و فکر : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
ناخن کاٹنے کی بقیہ سُنتیں و آداب
* ہاتھوں کے ناخن کاٹنے کے منقول طریقے کاخلاصہ پیشِ خدمت ہے : پہلے سیدھے ہاتھ کی شَہادت کی اُنگلی سے شروع کر کے ترتیب وار چھوٹی اُنگلی سمیت ناخن کاٹے جائیں مگر انگوٹھا چھوڑ دیجئے۔ اب اُلٹے ہاتھ کی چھوٹی اُنگلی سے شروع کرکے تر تیب وار انگوٹھے سمیت ناخن کاٹ لیجئے۔ اب آخرمیں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن کاٹا جائے۔ ( درمختار ، ۹ / ۶۷۰ ، احیاء العلوم ، ۱ / ۱۹۳) * پاؤں کے ناخُن کاٹنے کی کوئی ترتیب منقول نہیں ، بہتر یہ ہے کہ سیدھے پاؤں کی چھوٹی اُنگلی سے شروع کرکے تر تیب وار انگو ٹھے سمیت ناخن کاٹ لیجئے پھر اُلٹے پاؤں کے انگو ٹھے سے شروع کرکے چھوٹی اُنگلی سمیت ناخن کاٹ لیجئے۔ ( دُرِّمُختار ، ۹ / ۶۷۰ ، اِحْیاءُ الْعُلُوم ، ۱ / ۱۹۳)* غُسل فرض ہونے کی صورت میں ناخن کاٹنا مکروہ ہے۔ (فتاویٰ ہندیۃ ، ۵ / ۳۵۸) * دانت سے ناخن کاٹنا مکروہ ہے اور اِس سے بَرْص یعنی کوڑھ کے مَرَض کا خطرہ ہے۔ (فتاویٰ ہندیۃ ، ۵ / ۳۵۸) * ناخن کاٹنے