Book Name:Faizan e Safar Ul Muzaffar
صوم التطوع ، باب ذکر الدلیل علی ان الامر بصوم الثلاث…الخ ، ۳ / ۳۰۱ ، حدیث : ۲۱۲۵)
(2)حضرت جَریررَضِیَ اللہُ عَنْہسے روایت ہے : نبیِّ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ہر مہینے میں تین (3) دن یعنی تیرہویں ، چودھویں اور پندرھویں تاریخ کے روزے ساری زندگی کے روزوں کے برابر ہیں۔
( نسائی ، کتا ب الصیام ، با ب کیف یصوم ثلاثۃ ایام…الخ ، ص۳۹۶ ، حدیث : ۲۴۱۷)
(3)نبیِّ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشادفرمایا : رَمَضان کے روزے اور ہر مہینے میں تین(3) دن کے روزے سینے کی خرابی کو دُور کرتے ہیں۔ (مسندامام احمد ، احادیث رجال من اصحاب النبی ، ۹ / ۳۶ ، حدیث : ۲۳۱۳۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
سُبْحٰنَ اللہ!روزہ کتنی پیاری عبادت ہے کہ جو دنیاوی واُخروی برکتوں کا مجموعہ ہے اور روزہ دار کو اِس کی خوب خوب برکتیں ملتی ہیں ، لہٰذا اگر ہم بھی اِن برکتوں کو پانا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی چاہئے کہ ماہِ صفر بلکہ دیگر مہینوں میں بھی خصوصیت کے ساتھ یہ روزے ضرور رکھنے کی سعادت حاصل کریں۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں نفل روزوں کا خوب ذہن دیا جاتا ہے اور اِس ماحول سے وابستہ بعض عاشقانِ رسول نفل روزوں کے بھی پابند ہیں ، لہٰذا ہِمَّت کیجئےاور اِن عاشقانِ رسول کی صحبت پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کو اپنالیجئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 108سے زائد شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے ، اِنہی شعبہ جات میں سے ایک “ مجلسِ اجارہ “ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے