Book Name:Faizan e Safar Ul Muzaffar
لاکھوں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں وابستہ ہیں جو بغیر تنخواہ کے رضائے الٰہی کے حُصول کے لیے خدمت دین میں مصروفِ عمل ہیں ۔ دعوتِ اسلامی چونکہ بہت بڑی تحریک ہے اور اِس کے بعض شعبہ جات ایسے ہیں جن میں اجیروں (ملازمین) کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ، مثلاً جامعۃ المدینہ ، مدرسۃ المدینہ ، مدنی مراکز اور مدنی چینل وغیرہ۔ چنانچہ اُن تمام اجیروں کے کام ، اُن کی اَہلِیَّت و ضرورت کو دیکھنے اور اُن کے تمام مسائل کا شرعی تقاضوں کے مطابق مناسب حل کرنے کے لیے مجلسِ اِجارہ قائم ہے۔ اللہ پاک مجلسِ اجارہ کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔ آمین
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
اے عاشقانِ رسول!آئیے!امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’101 مَدَنی پھول‘‘سے ناخن کاٹنے کی چند سُنتیں و آداب سُنتے ہیں : * جمعہ کے دن ناخن کاٹنامستحب ہے۔ ہاں!اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جمعہ کا اِنتظار نہ کیجئے۔ ([1]) حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : منقول ہے : جو جمعہ کے روز ناخن ترشوائے(کاٹے) اللہ پاک اُس کو دوسرے جمعہ تک بَلاؤں سے محفوظ رکھے گا اور تین (3)دن زائد یعنی دس(10) دن تک۔ ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جو جمعہ کے دن ناخن ترشوائے (کاٹے)تو رَحمت آئےگی اور گناہ جائیں گے۔ ([2])
( اعلان : )