Book Name:Tahammul Mizaji ki Fazilat
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
*ہدیہ لیتے وقْت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ ہدیہ لیتے وقْت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :
بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِى اَهْلِكَ وَمَالِكَ
(بخاری ، کتاب البیوع ، باب ماجاء فی قول اللہ تعالیٰ ، ۲ / ۴ ، حدیث : ۲۰۴۹)
تَرْجَمَہ : اللہ پاک تیرے اَہل و مال میں بَرَکت عطا فرمائے۔ (خزینۂ رحمت ، ص۴۷)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہدیہ کا قبول کرنا سنت ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم آپس میں ہدیے کو رواج دیں تاکہ ہمارے اندر آپس میں محبت و مَوَدَّت کی فضا قائم ہو۔ اگرچہ تھوڑی سی چیز ملے تو وہی بطورِ ہدیہ دے دیں ، یہ نہ سمجھیں کہ ذرا سی چیز کیا ہدیہ کی جائے یا کسی نے تھوڑی سی چیز ہدیہ کی تو اسے نظرِ حقارت سے نہ دیکھیں بلکہ خُلوص کے ساتھ قبول کرلیں۔ (خزینۂ رحمت ، ص۴۷ ، ۴۸)
سُبحٰن اللہ!اسلامی تعلیمات میں کتنی نعمتیں پوشیدہ ہیں۔ دیکھئے!ہمیں تعلیم دی گئی ہے کہ جو ہدیہ دے اس کے اہل و عیال ، مال و مَنال کے لئے برکت کی دعا کریں۔ کیونکہ اللہ پاک کے دیے ہوئے مال کو ہدیہ کی صورت میں خرچ کرنا بھی نیکی کا کام ہےاور جو شخص اپنا مال نیک کام میں خرچ کرے تو وہ مال اس کے لئے نعمت و رحمت ہے گویا مال میں برکت کی دعا کرے۔ ہدیہ لینے والا یہ بات اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کرتا ہے کہ یااللہ!تیرے اس بندے نے مجھے ہدیہ دیا ، تیرے دیے ہوئے مال کو تیرے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعلیم کے مطابق خرچ کیا تو اس کے مال میں اور زیادہ برکت دے۔ تاکہ تیری راہ میں مال خرچ کرتا رہے اور اجر و ثواب پاتا رہے۔ بے شک جو