Tahammul Mizaji ki Fazilat

Book Name:Tahammul Mizaji ki Fazilat

چاہیے جو شریعت و سنت کے مطابق چلتا ہو۔

                              حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : پانچ(5) قسم کے آدمیوں کی صحبت اختیار نہ کرو!

1    .بہت جھوٹ بولنے والا شخص : کیونکہ تم اس سے دھوکہ (Cheating)کھاؤ گے ، وہ صحرا میں پانی کی طرح نظر آنے والی ریتجیساہے۔ وہ دُور والے کو تیرے قریب کر دے گا اور قریب والے کو دُور کر دے گا۔

2    . بے وقوف آدمی : کیونکہ اس سے تمہیں کچھ بھی حاصل نہ ہو گا ، وہ تمہیں فائدہ پہنچانا چاہے گا لیکن نقصان پہنچا بیٹھے گا۔

3    . بخیل شخص : کیونکہ جب تمہیں اس کی زیادہ ضرورت ہو گی تو وہ دوستی ختم کر دے گا۔

4    .بُزدل شخص : کیونکہ وہ مشکل وقت میں تمہیں چھوڑ کر بھاگ جائے گا۔

5    .فاسق شخص : کیونکہ وہ تمہیں ایک لقمے یا اس سے بھی کم قیمت میں بیچ دے گا۔ کسی نے پوچھا : لقمے سے کم کیا ہے؟فرمایا : لالچ رکھنا اور اسے نہ پانا۔

(احیاء العلوم ،  کتاب آداب الالفۃ۔ ۔ ۔  الخ ، الباب الاول ، بیان الصفات۔ ۔ ۔  الخ  ، ۲ /  ۲۱۴-۲۱۵)

مِنْہاجُ العابدین پڑھنے والے مَدَنی انعام پر عمل کیجئے

               پىارے پىارے اسلامى بھائىو!حضرت امام جعفر صادق  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی نصیحتوں پر عمل کیجئے اور نیک و دِین دار لوگوں کی صحبت میں رہنے کی عادت بنائیے۔ اچھی اور نیک صحبت انسان کو اچھا اور نیک بنادیتی ہے جبکہ بُری صحبت بُرائیوں کی طرف لے جاتی ہے۔ اچھی اور نیک صحبت پانے کا