Tahammul Mizaji ki Fazilat

Book Name:Tahammul Mizaji ki Fazilat

کرنے کی نِیَّت سے میں اپنے علاقے کی مسجد میں اِعتکاف میں بیٹھ گئے۔ جہاں اُنہیں بہت سُکون مِلا۔ اُنہوں نے مزید اگلے 2 سالوں کے دوران آنے والے ماہِ رَمَضان کے  دس مبارک دنوں کے اجتماعی اعتکاف کی سعادت حاصل کی۔ اُن کی مسجِد کے مُؤَذِّن صاحِب انفرادی کوشِش کرکے اُنہیں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فَیْضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِماع میں لے آئے۔ ایک مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی سُنّتوں بھرا بیان  کر رہے تھے  جن کےچہرے پر ایک مٹھی داڑھی اور سَر پر عِمامہ شریف کا تاج تھا۔  مُبَلِّغ کے چہرے کی کشش اورنُورانیّت نے اُن کا دل موہ لیا اور وہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اُنہوں نے چہرے پر ایک مُٹّھی داڑھی بھی سجا لی ۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہر عمل کا ردِّ عمل ہے

               پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہم ہمیشہ سچ بولنے کے بارے میں سُن رہے تھے۔ یاد رہے!ہر عمل کا ردِّ عمل ہوتا ہے ، سچ چونکہ ایک نیک عمل اور اچھا کام ہے اس لیے اس کا رَدِّ عمل (Reaction) بھی بہترین ہوتا ہے۔ خود احادیثِ مبارکہ میں سچے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے سچ بولنے کی ترغیبات ارشاد فرمائی ہیں۔ آئیے!سچ بولنے کی ترغیب پر مشتملدو (2)احادیثِ طیّبہ سنتے ہیں :

   (1ارشادفرمایا : تم پر سچ بولنا لازم ہے کیونکہ یہ نیکی کے ساتھ ہے اور یہ دونوں جنت میں(لے جاتے) ہیں۔

(الاحسان ، کتاب الحظر والاباحۃ ،  باب الکذب ،  ۷ / ۴۹۴ ، حدیث : ۵۷۰۴)

   (2ارشادفرمایا : بے شک سچائی بھلائی کی طرف ہدایت دیتی ہے اور بھلائی جنت کی طرف لے