Tahammul Mizaji ki Fazilat

Book Name:Tahammul Mizaji ki Fazilat

ہنسانے کےلیے جھوٹ بولنے والے کیلئے ہَلاکت ہے۔ (ترمذی ، کتاب الزھد ، باب ماجاء من تکلم بالکلمۃ لیضحک الناس ، حدیث : ۲۳۲۲ ، ۴ / ۱۴۲)*لوگوں کو ہنسانے کے لیے  جھوٹ بولنے والا دوزخ کی اِتنی گہرائی میں گِرتا ہے جوآسمان و زمین کے درمیانی  فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔ (شعب الایمان ،  باب في حفظ اللسان ، حدیث : ۴۸۳۲ ،  ۴ / ۲۱۳)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مَدَنی چینل عام کریں مجلس

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!آج کل بدقسمتی سے جھوٹ کا چلن عام ہوتا جا رہا ہے ۔ سچ کی عادت بنانے اور جھوٹ سے بچنے کے لیے اچھے ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول دیگر کئی گناہوں سمیت جھوٹ سے بچنے اور سچ بولنے کی عادت بنانے کا بھی ذہن دیتا ہے ، ہم سب اس مَدَنی ماحول سے وابستہ رہیں ، اِنْ شَآءَ اللہ جھوٹ سے بچنے اور سچ بولنے کی عادت بنے گی۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 108 سے زائد شعبہ جات میں خدمتِ دِین کا کام کر رہی ہے۔ انہی میں سے ایک “ مَدَنی چینل عام کریں مجلس “ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی چینل جب سے آیا ہے ، گھر گھر مَدَنی  بہار آ گئی ہے۔ اس 100 فیصد اسلامی چینل کے ذریعے گھر میں بیٹھ کر علمِ دِین سیکھنا بہت آسان ہوگیا ہے۔ یہ بات بھی 100فیصد دُرست ہے کہ یہ ایک مکمل اسلامی چینل ہے ، کیونکہ اس میں موسیقی نہیں ہے ، اس میں بے پردہ عورتیں نہیں ہیں ، اس میں ناچ گانا نہیں ہے ، اس میں بے حیائی نہیں ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ مَدَنی چینل وہ چینل ہے جس کو جب بھی آن کریں گے توکچھ نہ کچھ علمِ دِین ہی سیکھنے کو ملے گا۔ کبھی تلاوتِ قرآن توکبھی حمدِ باری ، کبھی نعت شریف توکبھی سُنّتوں بھرا بیان ، کبھی بچوں کی اسلامی تربیت توکبھی روحانی علاج ، الغرض مَدَنی چینل اِصلاحِ