Tahammul Mizaji ki Fazilat

Book Name:Tahammul Mizaji ki Fazilat

بلکہ اس مہینے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : رَجب اور رَمَضان کے دمیان میں یہ مہینا ہے ، لوگ اِس سے غافل ہیں۔ یہ وہ مہینا ہے جس میں لوگوں کے اَعمال ربِّ کریم کی(بارگاہ کی) طرف اُٹھائے جاتے ہیں اور مجھے یہ پسند ہے کہ میرا عمل اِس حال میں اُٹھایا جائے کہ میں روزہ دار ہوں۔ ([1]) اور بالخُصوص 15 شعبان کی رات میں نفل عبادت کرنے اور دن میں روزہ رکھنے کاحکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : جب15شعبان کی رات آئے تو اس میں قیام(یعنی عبادت)کرو اور دن میں روزہ رکھو کہ اللہ پاک غروبِ آفتاب سے آسمانِ دنیا پر خاص تَجَلِّی فرماتا اور کہتا ہے : “ ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا کہ اُسے بخش دوں!ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اُسے روزی دوں!ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اُسے عافیت عطا کروں!ہے کوئی ایسا!ہے کوئی ایسا!اور یہ اُس وقت تک فرماتا ہے کہ فجرطلوع ہو جائے۔ “ ([2])

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

               پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہم سچ بولنے کے فوائد اور اس کی برکتوں کے بارے میں سن رہے تھے۔ حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان  نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے جو سچ کے فوائد بیان فرمائے ہیں ، انہیں دل کے کانوں سے سنئے ، چنانچہ مفتی صاحب  رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں :

سچ بولنے کے  دس(10)فوائد

                             (1)جو شخص سچ بولنے کا عادی ہوجائے ، اللہ(کریم) اُسے نیک کار(اچھے کام کرنے والا)بنادے گا۔


 

 



[1]    نَسائی ، کتاب الصیام ،  صوم النبی ...الخ ،  ص ۳۸۷ ، حدیث :  ۲۳۵۴

[2]    ابن ماجہ ، کتاب الصلاۃ ، باب : ماجاء فی لیلۃ النصف من شعبان ، ۲ / ۱۶۰ ، حدیث :  ۱۳۸۸