Book Name:Tahammul Mizaji ki Fazilat
ہوں اور اِس کے عِلا وہ اُس کے لئے د س (10)نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔([2])
اہم نکتہ:نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
*نیچی کئے توجہ سے بَیان سُنُوں گا۔ *عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ *صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوااللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے کےلئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔ *اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!آج کے ہمارے بیان کا موضوع ہے “ ہمیشہ سچ بولئے “ ۔ سب سے پہلے ایک ایمان افروز حکایت بیان ہوگی۔ سچ اور جھوٹ کی تعریفیں بھی بیان کی جائیں گی۔ سچ کے فوائد بھی سنیں گے۔ سچےآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سچ بولنے کی ترغیبات ارشاد فرمائی ہیں ، ایسی چند احادیثِ مبارَکہ بھی سنیں گے۔ سچ بولنے کی برکتوں سے متعلق کچھ حکایتیں بھی