Book Name:Tahammul Mizaji ki Fazilat
معاشرہ میں بہت بڑا کِرداراداکررہاہے۔ اَمِیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر مَدَنی چینل کی نشریات کو گھر گھر پہنچانے اور اس سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لئے “ مَدَنی چینل عام کریں مجلس “ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس مجلس کے کاموں میں دنیا بھر کے تمام ممالک کے ہر کونے ، ہر گھر میں مَدَنی چینل چلوانا ہے۔ اسی طرح مختلف عوامی مقامات پر مَدَنی چینل اور اس کے اہم ترین سلسلوں کی تشہیر کرنا ، چینلز سے متعلق شعبہ جات کے افراد کو نیکی کی دعوت دینا ، انہیں ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں شرکت کا ذہن دینا اور مَدَنی چینل کو بچوں میں عام کرنے کے لئے مختلف اسکولزوغیرہ میں مَدَنی چینل کے بچوں کے سلسلوں کا تعارف کروانا بھی اس مجلس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعاؤں سے حصہ پانے کے لیے آپ بھی مَدَنی چینل کو عام کرنے میں اس مجلس کا ساتھ دیجئے۔ اللہ کریم “ مَدَنی چینل عام کریں مجلس “ کی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بات چیت کرنے کی سنتیں اور آداب
اےعاشقانِ رسول!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’101 مَدَنی پھول‘‘سے بات چیت کے حوالے سے چند سنتیں اور آداب سنتے ہیں : * مسکرا کر بات چیت کیجئے۔ *مسلمانوں کی دلجوئی کی نِیَّت سے چھوٹوں کے ساتھ ہمدردانہ اور بڑو ں کے ساتھ ادب والا لہجہ رکھئے۔ *چلاّ چلاّ کر بات کرنے سے حد درجہ احتیاط کیجئے۔ *چاہے ایک دن کا بچّہ ہو اچّھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اُس سے بھی آپ جناب سے گفتگو کی عادت بنایئے۔ آپ کے اخلاق بھی اِنْ